جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

اہم عرب ریاست میں مودی کادورہ کام دکھاگیا،مندرتعمیرکرنے کافیصلہ ،سنگ بنیاد بھی سربراہ مملکت ہی رکھیں گے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ابوظہبی میں ہندئوں کی عبادت کےلئے بڑامندرتعمیرکرنے کافیصلہ کرلیاگیا جس کے تحت پہلا ہندو مندر الوثبہ میں تعمیر کیاجائے گا۔ یواے ای نے گزشتہ سال بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ کے موقع پرعرب ریاست نے ہندئوں کی عبادت کےلئے مندرتعمیرکرنے کےلئے اراضی مختص کرنے کااعلان کیاتھاجس کے لئے اب ابوظہبی میں بنایا جانے والا پہلا ہندو مندر 20 ہزار مربع میٹر کی زمین پر تعمیر کیا جائے گا۔ بھارتی تاجراورمندرکی رابطہ کمیٹی کے سربراہ بی آر شیٹھی کا کہنا ہے کہ ہم نے زمین پر قبضہ حاصل کر لیا ، آئندہ ایک سال کے دوران مندر کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج تک محض اعلان ہی کیا گیا لیکن گذشتہ روز زمین کا قبضہ بھی دے دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دبئی میں فی الوقت دو ہندو مندر اور ایک سکھوں کا گردوارا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس مندر کی تعمیر کو مکمل طور پر ابوظہبی کی حکومت کی جانب سے سپانسر کیا جائے گا۔بی آر شیٹھی نے مزید بتایا کہ شیخ محمد بن زاید انیہان نے بھی اس منصوبے کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ شیخ محمد بن زاید انیہان نے اس سے متعلق ایک مخصوص نوٹ بھی لکھا جسے ”ارجنٹ“ کہا گیا۔ اس مندر کا سنگ بنیاد شیخ محمد بن زاید انیہان بھارت کادورہ کرنے سے قبل رکھیں گے ۔ بھارتی تاجرنے مزید بتایا کہ اس مندر میں کرشنا، مہیشوارا اور ایاپا سمیت دیگر کی مورتیوں کو رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس مندرکی تعمیرکے فیصلے پریواے ای کی حکومت کے شکرگزارہیں 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…