دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی یاسر شاہ نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا معرکہ 13اکتوبر سے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا ، چونکہ یہ دونوں ٹیموں کیلئے پنک بال سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں اولین آزمائش بھی ہےجبکہ یاسرشاہ نے بھی نیااعزازاپنے نام کرنے کےلئے پریکٹس شروع کردی ہے ۔اس سلسلے میں یاسرشاہ کاکہناہے کہ اس میچ میں وہ بھرپورتیارکے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلوں کیونکہ پانچ وکٹ لیناایک میچ میں مشکل ضرورہے لیکن ناممکن نہیں ہے کرکٹ کے ماہرین کے مطابق اگر یاسر شاہ اس ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ پاکستان کے لیے تیز ترین 100ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے کھلاڑی ہوں گے ،یاسر شاہ سے قبل سعید اجمل نے پاکستان کے لیے 19جبکہ وقار یونس اور محمد آصف نے 20،20ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کررکھا ہے ۔کیریئر کے9ویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کرنے کا اعزاز پانیوالے یاسر شاہ کیلئے اب کیریئر کا 17واں ٹیسٹ اس لحاظ سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ گلابی گیند سے کھیلا جائے گا جس کا انہیں اس سے قبل کوئی تجربہ نہیں ہے ۔ماہرین کاکہناہےکہ نئی گیند سے کھیلنے کاتجزبہ پاکستان کےلئے کوئی بڑامسئلہ نہیں کھڑاکرے گی ۔
ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلاٹیسٹ میچ ،یاسرشاہ کےلئے بڑاریکارڈاپنے نام کرنے کاسنہری موقع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
پاکستان بھر میں طوفانی بارشیں، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری
-
بارش کا سسٹم پاکستان میں داخلے کے قریب، موسم بدلنے کا امکان



















































