اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میچ فکسنگ کے باعث پانچ سال کی پابندی کا شکاررہنے والے محمد آصف نے پاکستان ٹیم میں واپسی کی امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں واپسی کیلئے ان کی صلاحیتیں اور عزم بلند ہے۔محمدآصف کو سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد عامر کے ساتھ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد گزشتہ سال آئی سی سی نے سزا کے بعد کرکٹ میں واپسی کی اجازت دے دی تھی۔محمد عامر نے گزشتہ سال ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی تھی جہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیبعد قومی ٹیم میں واپسی کی تھی اور اب ٹیم کے مستقل رکن بن چکے ہیں۔دوسری جانب سلمان بٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ میں اچھا دور گزار چکا لیکن میں ایک دفعہ پھر کھیل کے عروج میں پہنچ سکتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے اپنے خیالات ہیں جس سے میں نہیں روک سکتا لیکن میرے خیال میں محمد عامر واپسی کے بعد کرکٹ کھیل رہا ہے اور اکثریت نے اس کوقبول کیا ہے اس لیے اگر میں اور سلمان بٹ پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔غلطیوں کی وجہ سے اپنے کیریئر کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ‘بہت ندامت اور دکھ ہے، جو کچھ ہوچکا ہے اس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا لیکن اب بھی بہت دکھ ہے۔فاسٹ بالر نے کہا کہ ‘میں مستقبل کی جانب دیکھ رہا ہوں، میرا ماننا ہے کہ ابھی اعلی سطح کی کرکٹ کھیلنے کے لیے میرے تین یا چار سال باقی ہیں اس لیے میری پوری توجہ آنے والے مہینوں اور سالوں پر ہے۔محمد آصف نے حال ہی میں ناروے میں کلب کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی جہاں انھوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے خوب محنت کی۔آصف کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں واپسی کے لیے ان کے پاس ڈومیسٹک کرکٹ کا بہترین راستہ موجود ہے جہاں اپنی صلاحیتیں منواکر واپس آؤں گا۔
طویل پابندی کے بعد محمد آصف کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی؟بڑا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
پاکستان بھر میں طوفانی بارشیں، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری
-
بارش کا سسٹم پاکستان میں داخلے کے قریب، موسم بدلنے کا امکان



















































