اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

مودی حکومت کابھارت سے مسلمانوں کے خاتمے کا بھیانک منصوبہ،بھارتی میڈیا نے ہی بھانڈہ پھوڑ ڈالا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

نئی دہلی(آئی این پی)مودی حکومت کابھارت سے مسلمانوں کے خاتمے کا بھیانک منصوبہ،بھارتی میڈیا نے ہی بھانڈہ پھوڑ ڈالا.مودی سرکار ہندوں کو مسلمانوں کے خلاف اکسا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے ثبوت پیش کر دیئے۔تفصیلات کیمطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعوی کرنے والا بھارت اقلیتوں کے ساتھ ہمیشہ سفاکانہ سلوک روا رکھتا ہے لیکن عالمی برادری نے اس سفاکی پر ہمیشہ اپنی آنکھیں بند رکھی ہیں۔مگر اب بھارتی میڈیا ہی بھارت کے خلاف پھٹ پڑا بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی نے ایسے انکشافات کیے ہیں جن کے مطابق بھارتی سرکار ہندوں کو مسلمانوں کے خلاف اکسا رہی ہے جس کے باقاعدہ ثبوت ویڈیوز اور تصاویر کی شکل میں موجود ہیں۔ چینل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف ایک منصوبے کے تحت نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ ہندوں کی برین واشنگ کی جارہی ہے کہ مسلمانوں کو بھارت میں قوت بننے سے روکا جائے۔مسلمانوں کے خلاف پھیلائے جانے والے جھوٹے پراپیگنڈے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ مسلمان مرد ہندو خواتین سے شادیاں کرکے بھارت پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کبھی ہندو مسلم فسادات نہیں ہوئے ہمیشہ مسلم کش حملے ہوئے ہیں جن میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکھوں پر حملہ ہندو انتہا پسند کرتے ہیں اور اس کا الزام مسلمانوں پر دھردیا جاتا ہے تاکہ یہ دونوں آپس میں دست وگریباں ہوجائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…