جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

انگلش کپتان کوگالیاں،بنگلہ دیشی کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں کوسزاسنادی گئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ اور مڈل آرڈر بلے باز صابر رحمان کو میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ کردیا گیا ہے جبکہ انگلش کپتان جوز بٹلر کو آئی سی سی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ڈانٹ پلائی گئی ہے،دونوں بنگالی کرکٹرز کو آئی سی سی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سزادی گئی ٗدونوں کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے خلاف غلط زبان اور غلط اشاروں کا استعمال کیا،دونوں نے یہ حرکت میر پور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران انگلش بلے باز جوز بٹلر کے آؤٹ ہونے پر کی جس پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ناگواری کا اظہار کیا،انہوں نے جواباً ایسے اشاروں کا استعمال کیا جو آئی سی سی قانون کی شق2۔1۔4کے زمرے میں آتا ہے،ان کو بھی آئی سی سی کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے۔واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں اس کو سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں 34 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردیالیکن حیرت انگیزصورتحال اس وقت پیداہوئی جب میچ کے دوران اور میچ کے خاتمے پر انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی الجھتے رہے۔اس میچ کے دوران دونوں کے طرف کے کھلاڑیوں کے درمیان سخت تلخی کلامی ہوئی جو میچ کے خاتمے کے بعد بھی نظر آئی جب تمیم اقبال اور بین اسٹوکس ہاتھ ملاتے ہوئے جملوں کا تبادلہ کرتے رہے ۔جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے محموداللہ اور مشرفی مرتضیٰ کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنایا۔سیریز کے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے امرلقیس 25 کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد بنگلہ دیش کے بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور جلد آؤٹ ہوتے رہے۔تاہم چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے محموداللہ نے بعد میں آنے والے بلے بازوں کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا تاہم وہ سب سے زیادہ 75 رنز بنا کر عادل رشید کا شکار بنے۔کپتان مشرفی مرتضیٰ 44 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ مصدق حسین نے 29 رنز بنائے۔ناصرحسین نے آؤٹ ہوئے بغیر 27 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس، عادل رشید اور جیک بال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ کو دیکتھے ہوئے 239 رنز کا ہدف آسان لگ رہا تھا لیکن مہمان بلے باز شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہوئے اور ابتدائی چار بلے باز 26 رنز پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جونی بیئراسٹو اور جوز بٹلر نے اسکور کو 105 رنز تک پہنچایا۔بیئراسٹو 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جوز بٹلر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جو انگلینڈ کی جانب سے کامیاب بلے باز تھے۔عادل رشید 33 اور جیک بال 28 رنزبنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 44.4 اورز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور میچ 34 رنز سے ہار گئی جبکہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے پرفقرے کستے رہے ۔
موضوعات:بنگلہ دیش تلخ کلامی



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…