اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں سرکاری عمارت پر حملہ آوروں نے قبضہ کرلیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں سرکاری عمارت پر حملہ آوروں نے قبضہ کرلیا ٗ فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی فوجی زخمی ہوگئے بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے ضلع پامپور میں سرکاری عمارت پر 2 مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 بھارتی فوجی زخمی ہوگئے جب کہ عمارت میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے بھونڈے دعوے کرنے والی بھارتی فوج اور صرف 2 مسلح افراد کے درمیان مقابلہ دن بھر جاری رہا اور آخری اطلاعات ملنے تک مقابلہ جاری رہا تھا جس میں بھارتی فوج ان حملہ آوروں کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے ٗ حملہ آوروں نے سرکاری عمارت پر قبضہ کرلیا ٗ اس دوران علاقے سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے پانپور میں پیر کو ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پانپور قصبے میں حملہ آوروں نے بھارتی فوجیوں پر ایک سرکاری عمارت سے فائرنگ کی۔ بھارتی حکام کے مطابق حملہ آور دریائے جہلم کے کنارے پر جموں وکشمیر انٹرپرینرشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ کی عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں اور جھڑپ ابھی جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عمارت کی نچلی منزل میں آگ لگ گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے رواں سال فروری میں بھی ایک جھڑپ کے دوران مذکوہ عمارت کو نذر آتش کرکے نقصان پہنچایا تھا۔ دریں اثناء قابض انتظامیہ نے سرینگر جانے والے تمام راستوں پر بھاری تعداد میں بھارتی فورسز کو تعینات کررکھا ہے جبکہ شہر میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور تلاشی کاروائیاں تیز کی گئی ہیں۔ سڑکوں پر خاردار تاریں بچھا دی گئی ہیں جبکہ ہر ناکے پر بھارتی فورسز کی گاڑیاں کھڑی کی گئی ہیں۔ بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسز محرم الحرام کے جلوس کو روکنے کے لیے کسی کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہیں جبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ادھر وادی کشمیر میں 94ویں روز بھی مکمل ہڑتال جاری ہے۔ مشترکہ حریت قیادت نے لوگوں سے پولیس سٹیشنوں کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کرنے کی اپیل کی ہے۔دریں اثناء کشتواڑ میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کا دفتر نذر آتش ہوا ہے۔ضلع کپواڑہ میں سڑک کے ایک ا لمناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور3زخمی ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…