قندھار(این این آئی)طالبان کے جنگجوؤں نے لشکر گاہ کی چیک پوسٹس پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں ٗترجمان وزارت داخلہ ،افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ہونے والے ایک کار خود کش دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیانے اپنی رپورٹ میں ضلع ناد علی کے پولیس چیف حاجی مرجان کے حوالے سے بتایا کہ خود کش دھماکا صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوا اور اس سے قبل عسکریت پسندوں نے شہر بھر کی چیک پوسٹس پر حملے کیے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے علاقے مختار میں ہونے والے بم دھماکے میں 10 پولیس اہلکار اور 4 شہری ہلاک ہوئے۔انھوں نے خبردار کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دھماکے کے وقت کتنے افراد وہاں موجود تھے۔ادھر لشکرگاہ میں قائم انٹرنیشنل ایمرجنسی ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ 14 لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں ٗ 15 زخمی لائے گئے ہیں، جن میں ایک فائرنگ سے زخمی ہوا۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے تصدیق کی کہ طالبان کے جنگجوؤں نے لشکر گاہ کی چیک پوسٹس پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں تاہم ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ ہم انھیں واپس دھکیل دیں گے۔ہلمند کی صوبائی کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمجید اخونزادہ نے کہا کہ جنگجو افغان فورسز کا سیکیورٹی حصار توڑ کر شہر میں داخل ہوئے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جنگجو لشکر گاہ کی جانب سے پیش قدمی کررہے ہیں۔
طالبان کے بڑے پیمانے پر حملے،افغانستان میں ہلچل،افغان وزارت داخلہ کی تصدیق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ



















































