اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہد آفریدی کے الزامات کے جواب میں جاوید میاندادکے الزامات کامعاملہ شدت اختیارکرگیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی کی لیجنڈری کرکٹر کیخلاف محاذ کھولنے کی تیاری، جاوید میانداد کیخلاف قانونی کارروائی پر مشاورت شروع کردی۔
افسوس کا اظہار کیا لیکن عادت نہیں بدلی، سوشل میڈیا پر آفریدی نے جاوید میانداد کی تعریف کی، یوٹرن کنگ نے سُپراسٹار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔شاہد آفریدی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں لیجنڈری کرکٹر کیخلاف زہر اگلا تو سوشل میڈیا پر شائقین نے کرارا جواب دیا، جس کے بعد انہوں نے بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھالیکن آج کے اعلان کے بعد شاہد آفریدی نے کرکٹ کے شائقین کوایک نئی خبرسنادی ہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کوچ جاوید میانداد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، وکلاء سے مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں لیگل نوٹس بھجوائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فکسنگ الزامات لگانے پر لیجنڈ کرکٹر اور سابق کوچ جاوید میانداد کے بیان پر وکلا سے مشاورت کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدآفریدی کی جانب سے آئندہ چند روز میں جاویدمیانداد کو لیگل نوٹس بھجوادیاجائیگا۔واضح رہے کہ گذشتہ روزجاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے۔پریس کانفرنس میں آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ میانداد کا کہنا ہے کہ آپ پیسوں کے لئے فیئرویل میچ مانگ رہے ہیں،جس پر آفریدی نے جواب دیا کہ میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا ہے، اتنے بڑے کرکٹر کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔
معاملہ شدت اختیارکرگیا،شاہد آفریدی کاجاویدمیاندادکےخلاف انتہائی اقدام کافیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































