منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، چین کی رپورٹ نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

بیجنگ (آئی این پی ) چینی ذرائع ابلاغ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی حمایت اور اس کو مکمل کرنے کے عزم کے سلسلے میں پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زبردست تعریف کررہا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق چائنا ڈیلی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کئی مواقع پر اعلان کیا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور خطے کے ممالک کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اس سے چین سینٹرل ایشیاء ،جنوبی ایشیاء ، مشرق وسطیٰ اور پاکستان کے تین ارب سے زیادہ عوام کیلئے ترقی و خوشحالی کا پیغام لائے گا ،چین پاکستان اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈروڈ منصوبے کا حصہ ہے ، جس کا اعلان تین سال پہلے کیا گیا تھا ، اس منصوبے کے علاقائی عالمی معیشت اور طویل المیعاد بین الاقوامی اقتصادی پیداوار پر بھی اثرات مرتب ہوں گے ۔چین ذرائع ابلاغ کے مطابق سی پیک کے ذریعے پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ بڑی تیزی سے ترقی کررہا ہے ، اپریل 2016ء میں قراقرم ہائے وے کی پاکستانی حصے کی تعمیر شروع کی گئی تھی جب کہ مئی میں پشاور کراچی ایکسپریس وے (سکھر ملتان سیکشن ) پر کام شروع کیا گیا تھا ہے جو کہ سی پیک کے تحت نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کا ایک بڑا منصوبہ ہے ۔دریں اثنا اگست میں پاکستان کے صوبے پنجاب میں شورکوٹ سے خانیوال تک 64کلومیٹر ایم فور ہائے وے کی تعمیر پر کام کا آغاز ہوا ، پاکستان کا یہ پہلا منصوبہ ہے جس کو چین کے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کی مالی معاونت حاصل ہے ، سی پیک منصوبے کے تحت گوادر کی بندر گاہ ٹرانسپورٹ کا بنیادی ڈھانچہ ، توانائی اور صنعتی تعاون کو ترقی دی جارہی ہے ، یہ منصوبہ ون پلس فور تعاون کہلاتا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق اقتصادی شاہراہ ریشم جو چین کو مرکزی اور مغربی ایشیا ء کے زمینی راستوں سے یورپ کو ملاتی ہے اور اکیسویں صدی کی بحری شاہراہ ریشم جو چین کو جنوب مشرقی ایشیاء ، افریقہ اور یورپ کو سمندر کے ذریعے ملاتی ہے ، چینی صدر شی جن پنگ کا منصوبہ ہے ، یہ منصوبہ ان ممالک کی طویل المیعاد ترقی اور حقیقی فوائد کا حامل ہے ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت راہداری کے چھ بڑے بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے منصوبے شامل ہیں ۔
جبکہ دوسری جانب چین نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نام پر سیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے ، چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے ، اس لئے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہئے اورنہ ہی کسی کو دہشتگردی کے نام پر سیاسی مفادات حاصل کرنے چاہئیں ۔یہ بات چین کے نائب وزیر خارجہ لی باؤ ڈانگ نے چینی صدر کے برکس اجلا س میں شرکت کیلئے بھارت جانے سے قبل ایک پریس بریفنگ میں کہی ہے ، انہوں نے کہا کہ چین نے مسعود اظہر پر پابندی کا دفاع کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ بھارت نے جو درخواست دائر کی ہے اس پر مختلف آراء موجود ہیں ا س لئے ان پر مشورہ کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔مسعود اظہر کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے بارے میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی کسی کو دہشتگردی کے نام پر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہئے ۔ بھارت کے رد عمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ایک خطرناک پیغام جاتا ہے ، بھارت نے جو درخواست اقوام متحدہ میں دائر کی ہے ، اس کے بارے میں تمام تقاضے پورے ہونے چاہئیں ، یہ درخواست اقوام متحدہ کی 1267 کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی ہے اور اس سلسلے میں اس کے تمام تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…