اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)بھارت پاکستان مخالفت میں حد سے گزر گیا۔ بھارتی ٹی وی رپورٹ میں جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید بارے شدید ہرزہ سرائی۔ تفصیل کے مطابق بھارتی ٹی وی انڈیا ٹی وی کی رپورٹ میں حافظ سعید پر ممبئی حملوں کا الزام عائد کردیا گیا۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیاکہ حافظ سعید کراچی میں کھلے عام دہشتگردوں کو تیار کر رہے ہیں اور کراچی میں کئی دہشتگردی کے ٹریننگ سنٹرز موجود ہیں جو حافظ سعید کی سرباہی میں کام کر رہے ہیں۔ انڈیا ٹی وی کی رپورٹ میں ہرزہ سرائی کی گئی کہ پاکستان میں جہاد کے نام پر نوجوانوں کو انڈیا میں دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انڈیا ٹی وی نے حافظ سعید کی تقریر کی ریکارڈنگ کو شائع کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کھلے عام اپنی زہریلی زبان سے پاکستان کو گیدڑ بھبھکیاں دے رہے ہیں۔ انڈیا ٹی وی کی رپورٹ میں ایک بار پھر پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان سرکار جن دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے ان تمام دعوؤں کی ہوا نکل چکی ہے۔ بھارتی ٹی وی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کراچی میں ایک طرف پاکستانی حکومت دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کا دعویٰ کر رہی ہے تو دوسری جانب حافظ سعید جیسے دہشتگرد کھلے عام پھر رہے ہیں۔ انڈیا ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ حافظ سعید نے بھارت کو ایٹم بم چلانے کی دھمکی دی ہے۔
Blasting Speech of Hafiz Saeed Giving Warning… by thezed-lad



















































