کراچی(آئی این پی) پاکستان کے قابل فخر سپوت عرفان محسود ایک جانب ایم فل کے طالبعلم ہیں تو اپنے گھر سے دور ایک دوسرے شہر میں رہائش پذیر ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک منٹ میں ایک ٹانگ سے سب سے زیادہ کِک لگانے کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔محمد عرفان محسود نے احمد امین بودلہ کا وہ ریکارڈ توڑ دیا ہے جس میں انہوں نے ایک ٹانگ سے ایک منٹ میں لگاتار فل کانٹیکٹ ککس لگائی ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے عرفان محسود کے اس ریکارڈ کی تصدیق کی ہے۔26 سالہ عرفان کا تعلق وزیرستان کی تحصیل لدھا سے ہے اور انہوں نے ایک منٹ میں 87 ککس لگائیں جبکہ اس سے قبل پاکستان کے ہی احمد امین بودلہ نے اس دوران 79 ککس لگائی تھیں جو اس وقت کا ورلڈ ریکارڈ تھا۔محسود نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی مارشل آرٹ کا جنون تھا اور 2005 میں میٹرک کے بعد میں نے باقاعدہ تربیت شروع کردی تھی جب کہ ماہِ رمضان میں بھی روزے کی حالت میں ہونے کے باوجود اپنی ٹریننگ اور ورزش نہیں چھوڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور وزیرستان کے لوگوں کا مثبت اور بہتر تصویر دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں، ہم دہشتگرد نہیں بلکہ ہم تعلیم اور کھیل دونوں میں مہارت رکھتے ہیں۔
’’ہو نہار سپوت کا شاندار کارنامہ‘‘ دنیا بھر میں پاکستان نام روشن کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































