جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کا معاملہ ! بات اسمبلی تک پہنچ گئی بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شاہد آفریدی کا معاملہ ! بات اسمبلی تک پہنچ گئی ,بڑا اقدام اٹھا لیا گیا , پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان قومی ہیرو شاہد آفریدی کو الوداعی میچ کھیلانے کا مطالبہ کرتا ہے اُنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور نہ صرف کرکٹ کے شائقین پوری قوم ان سے محبت کرتی ہے شاہد آفریدی الوداعی میچ کھیلنے کے مستحق ہیں انہیں نے دو دہائیوں تک ملک کی نمائندگی کی ہے کرکٹ کے میدان سے انہیں عزت و وقار کے ساتھ رخصت کیا جانا چاہیے باوقار قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کو سر آنکھوں پر بٹھاتی ہیں اور ملک کے لئے اُن کی خدمات کو سراہتی ہیں۔ کرکٹ بورڈ 15 رکنی اسکوارڈ میں شامل کرنے کی بجائے 16 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کر کے غلط مثال قائم کر رہا ہے جو آفریدی

جیسے سینئر کھلاڑی کے شایان شان نہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر جاوید میانداد ایک بار پھر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی پر برس پڑے۔ تفصیل کے مطابق جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے، عمران خان میرے بارے میں کیا کہتے ہیں وہ دیکھ لیں۔ جاوید میانداد نے کہا کہ شاہد آفریدی مجھے فون پر فون کرتے رہے ہیں کہ کسی طرح مجھے الوداعی میچ کھلوایا جائے۔ شاہد آفریدی خود فون کرنے کے ساتھ لوگوں سے بھی کہلوا رہے تھے کہ مجھے آخری میچ کھلوانے کیلئے جاوید میانداد سے کہیں کہ کوئی سفارش کریں۔

جاوید میاندا نے کہا کہ یہ بورڈ کا فیصلہ ہے میں اکیلا کسی کی بھی خواہش پوری نہیں کر سکتا۔ جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شاہد آفریدی کو کہہ رہا ہوں کہ وہ اپنی بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھیں اور قسم کھا کر کہہ دیں کہ انہوں نے پاکستان کے میچ نہیں بیچے؟ جاوید میانداد نے کہا کہ میں نے شاہد آفریدی کو خود کئی بار پکڑا ہے میچ فکس کرتے اور نشاندہی کروائی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…