اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

چین اور روس کی فوجیں آمنے سامنے۔۔۔!بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین اور روس کی فوجیں آمنے سامنے۔۔۔!بڑی وجہ سامنے آگئی ۔ چین اور روس کے درمیان کل جنوبی سمندر میں مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز ہو گا ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحری مشقوں میں حصہ لینے کے لئے روسی بحری جہازوں کا بیڑہ جنوبی چینی سمندر میں پہنچ گیاہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ان آٹھ روزہ مشقوں کے لئے تمام تر تیاریاں عروج پر ہیں چینی بحریہ کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اکستان اور روس تاریخ میں پہلی بار فوجی مشقیںکیں تھیں، جبکہ روسی فوج کے سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ رواں برس پہاڑی علاقے میں روس اور پاکستان کی پہلی بار مشترکہ فوجی مشقیں پھر ہوںگی۔ 2016ءمیں روسی فوج سات بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔ جن میں سے ایک پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ہوں گی جو پہاڑی علاقے میں کی جائیں گی جس کی تصدیق روسی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالوکوو نے کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے غیر ملکی ساتھیوں کے ساتھ رابطے کیلئے مشترکہ مشقوں کا شیڈول کیا ہے جن میں پاکستان کے ساتھ مشترکا فوجی مشقوں کے علاوہ روس رواں برس شنگھائی تنظیم تعاون کی دہشت گردی کے خلاف مشقیں، امن مشن 2016ء سابق سوویت ممالک پر مشتمل اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے پرامن دستوں کی مشقیں، روس ویت نام مشترکہ فوجی مشقیں اور روس منگولیا مشقیں بھی ہوں گی۔ یا د رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی فوج نے روس میں روسی فوج کیساتھ مشقیں کیں تھیں۔ اور روس نے پاکستان کی مشقوں کر بہت سراہا تھا ۔
جبکہ دوسری جانب امریکی فوج نے شمالی کوریا کی جوہری اشتعال انگیزیوں کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے دو جوہری صلاحیت کے حامل سپرسانک بمبار طیارے کی جنوبی کوریا میں پروازیں کی ہیں ۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے بائیونگ تائیک میں اوسان ایئربیس پر جوہری صلاحیت کے حامل بی آئی بی لائسرز کی پرواز کی جبکہ پہلے بی آئی بی کی پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ایک دوسرے
سپرسانگ بمبار طیارے کی بھی پرواز کی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…