نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کثیر الجہتی حکمت عملی اپنا رکھی ہے تاہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تنازعات، سیاسی، معاشی اور سماجی پسماندگی کا خاتمہ بھی ناگزیر ہے۔ بین الاقوامی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اقدامات پر اقوام متحدہ میں مباحثہ کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی اور جامع نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیرا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کثیر الجہتی حکمت عملی اپنا رکھی ہے تاہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تنازعات، سیاسی، معاشی اور سماجی پسماندگی کا خاتمہ بھی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نقصانات سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوا لہذا ملک سے دہشت گردوں کے خاتمہ تک جنگ جاری رکھیں گے ۔ملیحہ لودھی نے مغرب میں اسلام فوبیا کو ہوا دینے والوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی جب کہ دنیا متفق ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب کے ساتھ منسلک نہیں کیا جا سکتا لیکن مغرب میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں اسلام فوبیا کو ہوا دے کر سیاسی فائدہ حاصل کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے دیرینہ تنازعات کے حل کی ضرورت ہے لیکن عالمی برادری دہشت گردی کی وجوہات بننے والے عوامل پر توجہ نہیں دے رہی، دنیا سخت اقدامات کے باوجود دہشت گردی کو شکست نہیں دے پا رہی۔مباحثے میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم ریاستی دہشت گردی ہے جب کہ اس مسئلے پر اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تنازعات اور سماجی پسماندگی کا خاتمہ ناگزیر ہے، پاکستان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
-
(ن) لیگی وزرا اور ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
(ن )لیگی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت
-
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے
-
سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا



















































