بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

آخری ڈومیسٹک سیزن’ مشہور امپائر علیم ڈارکی میدان چھوڑنے کی تیاریاں

datetime 28  ستمبر‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی)پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر مشہور امپائر علیم ڈار 25ـ2024ء کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ علیم ڈار جنہیں دنیا کے سب سے زیادہ قابلِ احترام اور قابلِ تعریف کرکٹ امپائرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 25ـ2024ء کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے۔علیم ڈار کا شاندار اور باوقار کیریئر ایک چوتھائی صدی پر محیط ہے۔

میدان میں اور میدان کے باہر ایک حقیقی جینٹلمین کے طور پر دیکھے جانے والے علیم ڈار آئی سی سی امپائر آف دی ایئر (2011ـ2009) کے لیے ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی کے 3 بار فاتح بھی ہیں۔56 سالہ علیم ڈار نے 1986ء سے 1998ء کے درمیان 17 فرسٹ کلاس اور 18 لسٹ اے میچز بھی کھیلے۔انہوں نے 1998ء کی قائد اعظم ٹرافی کے دوران فرسٹ کلاس امپائرنگ کا آغاز کیا۔ 2003ء سے 2023ء تک امپائرز کے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے اپنی انتظامی مہارت، کھیل کے حالات کی سمجھ بوجھ، پْرسکون رویے اور شاندار فیصلہ سازی کے لیے عالمگیر شہرت حاصل کی۔

وہ ان دنوں پی سی بی کے ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں اور آئی سی سی کے بین الاقوامی پینل کے چار پاکستانی امپائرز میں سے ایک ہیں جس کی وجہ سے وہ ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کے اہل ہیں۔علیم ڈار نے اب تک ریکارڈ 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے انٹرنیشنل، 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل، 5 ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 181 فرسٹ کلاس میچز اور 282 لسٹ اے میچز میں امپائرنگ کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…