ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیشی کرکٹرزکی بیویوں نے بھارتی سٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیشی کرکٹر کی بیویاں خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں اور کسی بالی ووڈ اداکاراوں سے کم نہیں ہیںبلکہ انہوں نے بھارتی سٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہ اپنی گلیمراور دلکشی کی وجہ سے خبروں میں ان رہتی ہیں۔ ان میں سے ایک کرکٹر کی بیوی ہراسانی کا بھی شکار ہوچکی ہیں۔آج کچھ ایسی ہی بنگلہ دیش کے کرکٹرز کی بیویوں کے بارے میں بتائیں گے جوخوبصورتی میں بالی ووڈ کی اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہیں۔اگربنگلہ دیشی آل راونڈر شکیب الحسن کی اہلیہ کی بات کی جائے تو وہ انتہائی خوبصورت خدوخال کی مالک ہیں۔

ان کا نام ششیر ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ ششیر نے مینیسوٹا یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے اور انکے ساتھ ایک مرتبہ ہراسانی کا واقعہ بھی ہو چکا ہے، جب ایک بزنس مین نے اسٹیڈیم میں انہیں تنگ کرنے کی کوشش کی تھی اس وقت شکیب موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے اس تاجر کی پٹائی بھی کردی تھی۔بنگلہ دیش کے لیجنڈ کھلاڑی تمیم اقبال نے عائشہ صدیقی کو 16 سال کی عمر میں ہی پرپوز کر دیا تھا۔ جس کے چند سال بعد ان کی شادی ہو گئی، عائشہ بھی انتہائی خوبصورت اور گلیمرس ہیں۔

لٹن داس 2021 میں شادی کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی قریبی گرل فرینڈ دیوسری بسواس سانچیتا سے لومیرج کی ہے۔ دیوسری بھی انتہائی پرکشش اور گلیمرس ہیں۔ وہ ایک سنگین حادثے سے بال بال بچ گئیں تھیں، جب انکے گھر میں سلنڈر پھٹ گیا تھا۔ اس واقعے میں سانچیتا محفوظ رہی تھیں۔شبیر رحمان 2 سال سے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے2019 میں ارپا نام کی ایک لڑکی سے شادی کی تھی اسوقت وہ کالج میں دوسرے سال کی طالبہ تھیں۔مشرف مرتضی کی محبت کی داستان ان کے کالج کے زمانے میں شروع ہوئی تھی جب ان کی ملاقات سومونا سے کالج میں ہوئی تھی۔ انہوں نے2006 میں سومونا سے شادی کرلی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…