جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق بھارتی کرکٹر کی دوسری شادی، ہنی مون پر جانے کیلئے استعفیٰ دے دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت سے ایک ایسے کرکٹر کا نام سامنے آیا ہے جنہوں نے دوسری شادی کرنے کے بعد ہنی مون پر جانے کے لیے استعفیٰ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی 69 سالہ ارون لال نے کولکتہ کی 28 سالہ لڑکی بلبل سے شادی کی تھی، انہوں نے دوسری شادی کے لیے اپنی پہلی اہلیہ سے اجازت طلب کی تھی۔رپورٹ کے مطابق ارون لال کی پہلی شادی رینا نامی خاتون کے ساتھ ہوئی تھی لیکن یہ معاملہ زیادہ دن نہیں چل سکا تھا۔

ارون لال اپنی دوسری شادی سے پہلے سے ہی بلبل کو اچھی طرح جانتے ہیں اور دونوں کے درمیان گہرہ دوستی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا جب ارون اور بلبل نے ایک دوسرے کو اچھی طرح جان لیا تو انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ حیران کن طور پر رینا کو بھی اس شادی سے کوئی پریشانی نہیں تھی۔رینا کی اجازت کے بعد ارون لال نے 2022 میں خود سے 28 سال چھوٹی لڑکی بلبل ساہا سے شادی کرلی۔ شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں ہنی مون پر جانا چاہتے تھے۔ لیکن ارون اپنی مصروفیات کے باعث نہیں جا سکتے تھے۔

بعد ازاں سابق بھارتی کرکٹر ارون لال نے دوسری اہلیہ کے ہمراہ ہنی مون پر جانے کے لیے بڑا قدم اٹھایا۔انہوں نے صحت کی خرابی کا حوالہ دیتے ہوئے کوچنگ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد کچھ رپورٹس میں کہا گیا کہ انہوں نے ہنی مون پر جانے کے لیے ایسا کیا۔ وہ اس وقت بنگال رنجی ٹیم کی کوچنگ میں مصروف تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…