اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کے شواہد دنیا کے سامنے لانے سے پھر انکار کر دیا۔ بھارتی ٹی وی نے اعلیٰ سیاسی اور فوجی قیادت کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے پاس سرجیکل سٹرائیک کے تمام شواہد موجود ہیں مگر وہ مصلحت کے تحت ان ثبوتوں کو دنیا کے سامنے نہیں لائے گا۔اس حوالے سے بھارتی ٹی وی نے انوکھی منطق پیش کی ہے کہ اگر سرجیکل سٹرائیک کے شواہد سامنے لائے گئے تو دونوں ایٹمی ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور جنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ سرجیکل سٹرائیک کی ویڈیو منظرعام پر لائی گئی تو دنیا اسے بھارت کی غلطی تسلیم کر ے گی اور یہ تاثر جنم لے گا کہ بھارت پاکستان کے سامنے جواب دہ ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اڑی واقعہ کے بعد بھارتی سیاسی قیادت نے فوج کو کنٹرول لائن عبور کرنے کی اجازت دی۔ بھارت نے جنوبی ایشیا اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات کے باوجود سرجیکل سٹرائیک کے بارے میں آپریشن مکمل ہونے تک کسی کو بھی نہ بتایا۔بھارتی ٹی وی نے ایک نیا شوشہ بھی چھوڑا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ ساتھ ڈھائی سو کلومیٹر تک دہشت گردوں کے کیمپ تباہ کئے۔
دوسری جانب پاک بھارت تناوجاری رہنے سے بھارت سے کپاس کی کروڑ ڈالر تک کی برآمدات متاثر ہونے پر تاجر پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو بڑی مقدار میں کپاس کی برآمد رکنے سے زیادہ نقصان ہوگا۔پاک بھارت تجارت کا زیادہ فائدہ تو ویسے بھارت کے حق میں ہی ہے کیونکہ بھارت پاکستان کو فارمل دو ارب ڈالر اور ان فارمل 4ارب ڈالر کی اشیا برآمد کرتا ہے۔ بھارت پاکستان کو6 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے جبکہ پاکستان صرف ایک ارب ڈالر تک ہی کی برآمدات بھارت کو کرتا ہے۔پاک بھارت جاری تناوکا زیادہ نقصان بھارت کو ہی ہوگا۔آ ل نڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ کپاس کی فصل خراب ہونے پر پاکستان نے گزشتہ برس کروڑ ڈالر کی کپاس بھارت سے خریدی تھی۔ اس سال بھی کپاس کی اتنی کی تعداد کی تجارت متوقع تھی۔ماہرین کا تو کہنا ہے کہ اس سال بھی پاکستان کو کپاس کی بھارت اور دیگر ممالک سے خریدنی ہوگی۔ وجہ فصل کی پیداوارمتاثر ہونا ہے لیکن دونوں ممالک کے تاجر موجود حالات سے شدید پریشان ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت زبانی جنگی جنون میں جتنا بھی آگے نکل جائے لیکن تجارتی معاملے پر اتنا بڑا نقصان نہیں اٹھائے گا
’’ بھارت نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے نیا شوشہ چھوڑ دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ



















































