اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں 34 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردیالیکن حیرت انگیزصورتحال اس وقت پیداہوئی جب میچ کے دوران اور میچ کے خاتمے پر انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی الجھتے رہے۔اس میچ کے دوران دونوں کے طرف کے کھلاڑیوں کے درمیان سخت تلخی کلامی ہوئی جو میچ کے خاتمے کے بعد بھی نظر آئی جب تمیم اقبال اور بین اسٹوکس ہاتھ ملاتے ہوئے جملوں کا تبادلہ کرتے رہے ۔جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے محموداللہ اور مشرفی مرتضیٰ کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنایا۔سیریز کے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے امرلقیس 25 کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد بنگلہ دیش کے بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور جلد آؤٹ ہوتے رہے۔تاہم چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے محموداللہ نے بعد میں آنے والے بلے بازوں کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا تاہم وہ سب سے زیادہ 75 رنز بنا کر عادل رشید کا شکار بنے۔کپتان مشرفی مرتضیٰ 44 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ مصدق حسین نے 29 رنز بنائے۔ناصرحسین نے آؤٹ ہوئے بغیر 27 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس، عادل رشید اور جیک بال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ کو دیکتھے ہوئے 239 رنز کا ہدف آسان لگ رہا تھا لیکن مہمان بلے باز شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہوئے اور ابتدائی چار بلے باز 26 رنز پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جونی بیئراسٹو اور جوز بٹلر نے اسکور کو 105 رنز تک پہنچایا۔بیئراسٹو 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جوز بٹلر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جو انگلینڈ کی جانب سے کامیاب بلے باز تھے۔عادل رشید 33 اور جیک بال 28 رنزبنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 44.4 اورز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور میچ 34 رنز سے ہار گئی جبکہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے پرفقرے کستے رہے ۔
بنگلہ دیش انگلینڈدوسراونڈے ،مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں سے میزبان کھلاڑیوں کی تلخ کلامی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































