جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کی میچ فکسنگ،جاوید میانداد کاغصہ ٹھنڈا نہیں ہوا،پھربول پڑے،تہلکہ خیز دعوے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سابق کرکٹر جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے بیان کاجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ تو فکسر ہیں ٗ انہیں ساری دنیا جانتی ہے۔شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ہے، انہیں اب کوئی بھی نہیں پوچھتا۔ جاوید میانداد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاہد آفریدی کی سنچری کروائی تھی ٗساری دنیا عمران خان کو اور مجھے جانتی ہے۔شاہد آفریدی نے بہت گھٹیا بات کی ہے،ان کو معافی مانگنا پڑیگی۔شاہد آفریدی کو فیئر ویل دینا بورڈ کا کام ہے ، میں نے صرف اپنی رائے دی تھی۔شاہد آفریدی کی جانب سے انٹر نیشنل میچ مانگا گیا تھا ٗایسا کہیں بھی نہیں ہوتا۔شاہد آفریدی کو بتانا چاہتا ہوں کہ بڑا کرکٹر وہ ہوتا ہے جو وقت پر کرکٹ چھوڑ دیتا ہے ٗاگر پیسوں کا معاملہ ہوتا تو میں کرکٹ کھیلتا رہتا۔اگر مجھے پیسوں کی ضرورت ہوتی تو میں کبھی بھی کرکٹ بورڈ کونہ چھوڑتا ٗکرکٹ میں صرف اچھی کارکردگی والا ہی کھیلے گا ٗکسی کو بھی ایسے ہی انٹر نیشنل میچ نہیں کھلایا جا سکتا۔انہوں نے شاہد آفریدی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی تو فکسر ہے اور اس بات کا گوا ہ میں خود ہوں کہ اس نے میچ بیچے،انہیں ساری دنیا اچھی طرح جانتی ہے۔شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ہے، انہیں اب کوئی بھی نہیں پوچھتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…