ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

ہماری یہ چیز ہمیں ہمیں واپس کرو، پاکستان نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ڈانسنگ گرل موہنجوداڑو کا مجسمہ بھارت سے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل میوزیم آف آرٹس جمال شاہ نے کہا ہے کہ ڈانسنگ گرل موہنجوداڑو کا مجسمہ پاکستان کی شناخت ہے، مجسمہ اس وقت نئی دہلی بھارت کے میوزیم میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجسمے کی واپسی کے لئے یونیسکو کے ذریعے بھارت کو خط بھجوایا جائے گا۔ جمال شاہ کا کہنا ہے کہ مجسمہ واپس لینے کا مقصد اپنے ورثے کو محفوظ بنانا ہے۔ ڈی جی پاکستان نیشنل میوزیم آف آرٹس کا کہنا ہے کہ بجٹ کا نوے فیصد حصہ ملازمین کی تنخواہوں میں نکل جاتا ہے۔ حکومت ادارے کے بجٹ میں اضافہ کرے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ کراس بارڈر فائرنگ شروع ہونے کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنزنے فون پر موجودہ صورتحال پر بات چیت کی ۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول لائن پرسیزفائرکی خلاف ورزی کرکے کشیدگی بڑھائی،سرجیکل سٹرائیکس کاجھوٹادعویٰ کرنے کے بعداسے ثابت کر ناپیچیدہ ہوچکا ہے،بھارتی فائرنگ سے دوپاکستانی فوجی شہید،9فوجی اور8سویلین زخمی ہوئے، بھارت کابھی جانی نقصان ہوا جسے چھپایاجارہاہے،پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن ہمسائیگی کے تعلقات کاخواہاں ہے،پاکستان اوربھارت کی افواج کے درمیان ہاٹ لائن سمیت تمام مواصلاتی چینل کھلے ہیں،پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ باقی نہیں رہی،2014ء میں امن مذاکرات ناکام ہونے پرطالبان اوردیگرمسلح گروپوں کیخلاف آپریشن شروع کیاگیا، آپریشن میں اب تک تقریباً 3500 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ، 992 ٹھکانے تباہ کئے گئے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 546 اہلکار شہید ہوئے ، 2285 زخمی ہوئے،فوجی عدالتوں سے 107 دہشت گردوں کو موت کی سزا سنائی گئی،قانونی مراحل کی تکمیل پر12مجرموں کوپھانسی دی جاچکی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے چینی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ بھارت ہی ہے جس نے 2003 کے سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے کشیدگی بڑھائی ۔ بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر کے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی اور چند گھنٹے بعد انہوں نے سرجیکل اسٹرائیکس کا جھوٹا دعویٰ کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر چیز کا جائزہ لیا اور بھارتی دعوے کو قطعی طور پر غلط پایا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک جھوٹ بولا ور وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل نہیں اب وہ اپنے دعوؤں کو بدل رہے ہیں اور نئے جھوٹ اور نئی چیزیں شامل کرنے سے اس کیلئے وضاحت کرنا پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ کشیدگی کے بعد دو پاکستانی فوجی شہید اور 9 فوجی زخمی ہوئے جبکہ بھارتی شیلنگ سے 8 شہری بھی زخمی ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی سائیڈ پر روزانہ فائرنگ کی جاتی ہے لیکن بدھ کو سب سے زیادہ فائرنگ کی گئی اور بھارتی فوج نے چھوٹے ہتھیاروں رائفلز ، مشین گنوں اور مارٹرز سے تقریباً 25 ہزار فائر کئے ۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ ہو رہی ہے جتنی زیادہ فائرنگ ہوگی صورتحال اتنی ہی کشیدہ ہو گی ۔ ماحول بھی بھارتی جانب سے بیانات اور الزامات کی وجہ سے کشید ہ ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کا بھی جانی نقصان ہوا ہے لیکن وہ اسے چھپا رہے ہیں لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کی گئی فائرنگ کا جواب دیتے ہیں اور ہم نے دیکھا ہے کہ بھارتی پوزیشنز نشانہ بنی ہیں اور نقصان بھی ہوا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ بھارت کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے لیکن وہ اسے چھپا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…