اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایٹمی دھماکوں کے شوقین ملک شمالی کوریا نے ایک اور ایٹمی دھماکے کی تیاری پکڑنے سے قبل شاید یہ نہیں سوچا تھا کہ دنیا میں اس کا واحد حمایتی ملک چین بھی اس کے خلاف ہوسکتاہے، بلکہ چین کی جانب سے اس پر حملے کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شمالی کوریا اپنے زیر زمین ایٹمی ٹیسٹ مرکز کو متحرک کرچکا ہے اور ایک اور ایٹمی دھماکے کے لئے ضروری ساز و سامان اس مرکز پر پہنچایا جارہا ہے۔ اخبار ڈیلی سٹار کا کہنا ہے کہ یہ اطلاع سامنے آتے ہی چینی رہنماؤں نے اس بات پر غوروفکر شروع کردیا ہے کہ شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے ایٹمی عزائم کا سدباب کس طرح کیا جائے، اور اس ضمن میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ شمالی کوریا پر حملہ کرکے اس کے صدر کم جونگ ان کا خاتمہ کر دیا جائے۔ اخبار کے مطابق یہ انکشاف کولمبیا یونیورسٹی کے سکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئر ز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڑی سن نے امریکی دارالحکومت میں ایک سکیورٹی فورم سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بحرالکاہل میں اس وقت پانچ فوجی قوتیں سرگرم ہیں اور چین کی جانب سے شمالی کوریا پر حملے کی صورت میں عدم استحکام مزید بڑھ سکتا ہے اور بحرالکاہل کا خطہ تیسری جنگ عظیم کا نقطہ آغاز ثابت ہوسکتا ہے۔پروفیسر ڑی کے مطابق چینی رہنماؤں نے مختلف امکانا ت پر غور کیا ہے، جن میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا پر سرجیکل سٹرائیک اور چین کی جانب سے شمالی کوریا پر حملے کے امکان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پروفیسر ڑی کے مطابق چینی رہنما شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام سے خوش نہیں ہیں اور چاہتے ہیں کہ شمالی کوریا کو اس بات پر مجبور کیا جائے کہ وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائے۔ا س مقصد کے لئے شمالی کوریا میں حکومت بدلنے کی صورت پیش آئی تو اس سے گریز نہیں کیا جائے گا اور اس مقصد کے حصول کے لئے چینی افواج شمالی کوریا میں داخل ہوسکتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا کی جانب سے بھی یہ بیان منظر عام پر آ چکا ہے کہ ضرورت پڑنے پر جنوبی کوریا، شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو قتل کر سکتا ہے۔
چین کس ایٹمی ملک کے سربراہ کو قتل کرنا چاہتا ہے؟ انکشاف نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
قم میں آدھا دن
-
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کر لیا
-
مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر کا اپنی نازیبا لیک ویڈیو پر ردعمل وائرل
-
سابق کرکٹر عبدالقادر کا بیٹاگھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
-
پی آئی اے کا مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان
-
سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمین کے پروموشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونےاور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
-
سولر پینل سےمتعلق اہم حکومتی فیصلہ
-
ٹی کیش کارڈ کے حصول کیلئے 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
پاکستانی مارکیٹ میں کم قیمت ہائبرڈ ایس یو وی جیکو جے فائیو لانچ
-
مصر کے اہرام کیسے تعمیر ہوئے؟سائنسدان راز جاننے میں کامیاب
-
رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تیاری کرلی گئی
-
والدین بچوں کو موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بٹھانے سے گریز کریں،ماہرین
-
پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی















































