لاہور سے ملنے والی خواتین کی تشدد زدہ لاشوں کا معاملہ الجھ گیا،حیرت انگیز انکشافات
لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور سے ملنے والی خواتین کی تشدد زدہ لاشوں کا معاملہ الجھ گیا،جلد بازی میں صندوق سے ملنے والی لاش دوسرے ورثاء کے حوالے کر دی گئی جسکی تدفین بھی کر دی گئی ۔11ستمبر کو اغواء ہونے والی سمیرا کی لاش کہاں گئی،چار اکتوبر کو لٹن روڈ سے ملنے والی لاش کس کی تھی پولیس تاحال کوئی جواب تلاش نہ کر سکی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے لٹن روڈ سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کو ستوکتلہ سے اغواء ہونے والی سمیرا کی لاش قرا رد ے کر اہل خانہ کو لٹن روڈ سے ملنے والی لاش تھما دی ۔ سمیرا کے اہل خانہ کی جانب سے لٹن روڈ سے ملنے والی لاش کی تدفین بھی کر دی گئی ۔صندوق سے ملنے والی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔ سی آئی اے نے ستوکتلہ سے اغواء ہونے والی سمیرا کی لاش جناح ہسپتال مردہ خانے سے برآمد کی ۔ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت کے مطابق دونوں لاشوں کا ڈی این اے کرایا جائے گا جسکے بعد معلوم ہو سکے گا کہ کون سی لاش کس کی تھی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
(ن) لیگی وزرا اور ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
-
رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت
-
سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا



















































