اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر جان گلیسن انتقال کر گئے، ان کی عمر 78 برس تھی۔ گلیسن آسٹریلیا کے 242 ویں ٹیسٹ کرکٹر تھے اور انہیں 1967ء سے1972ء کے دوران 29ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جس میں 36کی اوسط سے 93وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ انہوں نے 1966ء سے 1975ء کے دوران 116فرسٹ کلاس میچز میں 430وکٹیں بھی لے رکھی تھیں ۔
دوسری جانب دنیائے کرکٹ کو آج ایک اور صدمہ اس وقت برداشت کرنا پڑا جب جنوبی افریقہ کے مقامی کرکٹر لوکھانیا ٹسیکی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ فورٹ ہیئر اکیڈمی کے 22سالہ کھلاڑی لوکھانیاٹسیکی اپنی روز مرہ ٹریننگ کے بعد سستانے کے لیے بیٹھے تو اچانک کھانستے کھانستے نیچے گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایلس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اسی دن انتقال کرگئے ۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن جنوبی افریقی کرکٹ کیلئے غم کا دن ہے ،وہ ٹسیکی کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی ہر طرح سے مدد کرنے کے لیے تیار ہیں
’’کرکٹ کی دنیا سے انتہائی بری خبر ‘‘ معروف ترین کھلاڑی وفات پاگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































