جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

بھارت جو چھپارہاتھا پاکستان دنیا کے 192ممالک کے سامنے لے آیا،دیکھ کر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی صدمے میں آگئے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این ای آئی)سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ٗ پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی خوش فہمی بہت جلد دور کر دیں گے۔قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تصاویر دیکھ کر صدمے میں آ گئے،بھارت نے 29 ستمبر کو ایل او سی پر کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی بلکہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی کی جانب سے فائرنگ غیر معمولی نوعیت کا واقعہ ہے، ایل او سی کی خلاف پر بھارتی ہائی کمشنر کو بلا کر واضح پیغام دیا کہ کسی قسم کی دراندازی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہم ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ بھارت کا پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کا دعوی مسترد ہوا اور کئی ممالک کے سربراہان نے خود وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کر کے ملاقات کی، پاکستان کو تنہا کرنے کی بھاری خوش فہمی بہت جلد دور کر دیں گے، وزیراعظم نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے حوالے سے ہدف کے حصول کیلئے بھی کوششیں کیں ٗ سارک کانفرنس کا بائیکاٹ کر کے بھارت نے اچھا نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ڈوزئیر کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، اگلے ہفتے یہ ثبوت مختلف ممالک کو بھیجے جائیں گے ٗ وزیراعظم نواز شریف کے ایلچیوں کے دوروں کے بھی اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان چین اور امریکا کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے برہان مظر وانی کی شہادت کے اگلے روز ہی سخت بیان جاری کیا اور عالمی سربراہان اور اداروں کو خطوط لکھے، وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں خطاب نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو مضبوط کیا ٗ او آئی سی کا کشمیر کے حوالے سے کردار بھی اچھا ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کو اپنا مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک ان کی اپنی ہے اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کسی صورت بھی دہشت گردی نہیں ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تصاویر دیکھ کر صدمے میں آ گئے جبکہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی سطح پر حمایت جاری رکھے گا، بھارت پاکستان پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ باقی نہیں رہی،بھارت نے لائن آف کنٹرول لائن پرسیزفائرکی خلاف ورزی کرکے کشیدگی بڑھائی،سرجیکل سٹرائیکس کاجھوٹادعویٰ کرنے کے بعداسے ثابت کرنے کیلئے مزیدجھوٹ شامل کرنے سے اس کیلئے وضاحت کرناپیچیدہ ہوچکا ہے،بھارتی فائرنگ سے دوپاکستانی فوجی شہید،9فوجی اور8سویلین زخمی ہوئے، بھارت کابھی جانی نقصان ہوا جسے چھپایاجارہاہے،پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن ہمسائیگی کے تعلقات کاخواہاں ہے،پاکستان اوربھارت کی افواج کے درمیان ہارٹ لائن سمیت تمام مواصلاتی چینل کھلے ہیں،2014ء میں امن مذاکرات ناکام ہونے پرطالبان اوردیگرمسلح گروپوں کیخلاف آپریشن شروع کیاگیا، آپریشن میں اب تک تقریباً 35 ہزار عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ، 992 ٹھکانے تباہ کئے گئے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 546 اہلکار شہید ہوئے ، 2285 زخمی ہوئے،فوجی عدالتوں سے 107 دہشت گردوں کو موت کی سزا سنائی گئی،قانونی مراحل کی تکمیل پر12مجرموں کوپھانسی دی جاچکی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بدھ کو چینی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ بھارت ہی ہے جس نے 2003 کے سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے کشیدگی بڑھائی ۔ بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر کے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی اور چند گھنٹے بعد انہوں نے سرجیکل اسٹرائیکس کا جھوٹا دعویٰ کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر چیز کا جائزہ لیا اور بھارتی دعوے کو قطعی طور پر غلط پایا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…