اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 136 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریزجیت لی ۔ابو ظہبی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 172 رنزپرآئوٹ ہوگئی اورپاکستان نے تیسراایک روزہ میچ 136زنزسے اپنے نام کرلیا۔ویسٹ انڈیزکی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز دنیش رامدین سب سے زیادہ 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔بریتھ ویٹ نے 32، ایون لیوس 22، ڈیرن براوو 17، مارلن سیمولز13، کیرون پولارڈ 11، کپتان جیسن ہولڈر 26، الزاری جوزیف 2 جب کہ سنیل نارائن اور سلیمان بین بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شانداری بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد نواز نے 3، وہاب ریاض 2، شعیب ملک، سہیل خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جبکہ اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان اظہر علی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اظہر علی اور شرجیل خان نے ٹیم کو 85 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شرجیل خان 38 رنز بنا کرآوٹ ہو گئے جبکہ کپتان اظہرعلی نے 101رنزبنائے اوربابراعظم نے تیسرے میچ میں بھی سنچری سکورکی اور وہ 106 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کرآوٹ ہوئے
شعیب ملک 5، محمد رضوان ، عماد وسیم اور محمد نواز 4،4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستانی ٹیم نے تیسراایک روزہ میچ جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی جیت لی ۔
پاکستان نے کلین سویپ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے بڑی آفر لگا دی
-
ہونڈا 125, ہونڈا 150 اور ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف
-
فاطمہ جتوئی کی خودکشی کی کوشش، وجہ سامنے آ گئی
-
بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں
-
کرکٹ کی دنیا کی حیران کن خبر 5 بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا
-
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
-
18 سالہ نوجوان کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی
-
راولپنڈی، مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ، ملزم گرفتار
-
11سالہ بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
تہران میں کیا دیکھا
-
انڈونیشیا میں مسافر طیارہ اڑان بھرنےکے تھوڑی دیر بعد لاپتہ ہو گیا















































