جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چین آپ کا شکریہ ۔۔۔پاکستانیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ۔۔۔ عوام کو اسی خبر کا تو انتظار تھا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی قلت کا ہے جس میں تیز ی سے کمی لانے کیلئے پاکستان زبردست اقدامات کر رہا ہے ۔ اس سب میں پاکستان کو ایک ایج یہ بھی حاصل ہے کہ اس معاملے میں پاکستان کی بھرپور مدد کیلئے چین جیسا عظم دوست ملک بھی موجود ہے ۔ اب تازہ ترین ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے قریب واقع بھکھی پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ فروری 2017 میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔ درآمد شدہ آر ایل این جی گیس سے چلنے والا یہ پلانٹ یومیہ 1180 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔پلانٹ پر پنجاب حکومت کے 82 ارب روپے اٹھ رہے ہیں اور 27 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو جائے گا۔ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے موجودہ حکومت متعدد پاور پلانٹ لگا رہی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے بھکھی پاور پلانٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔اس کا پہلا پیداواری یونٹ فروری 2017ء میں 388 میگاواٹ بجلی دینا شروع کر دے گا، جبکہ دسمبر 2017 تک 1188 میگاواٹ ملنا شروع ہو جائیں گے۔پلانٹ پرکام کرنے والے چینی انجینئرز کاکہنا ہے کہ یہ دنیا کا بہترین جرمن گیس پلانٹ ہے اورسستی بجلی پیدا کرے گا۔چینی انجینئرز نے بہترین سیکیورٹی اور دیگر امور میں تعاون پر حکومت کا شکریہ اداکیا۔ انجنیئرز کا کہنا ہے کہ بھکھی پاور پلانٹ گیس اور ڈیزل سے چلے گا۔پلانٹ پرمجموعی طور پر 32 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔بھکھی پاور پلانٹ سے توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی تکمیل سےلوڈشیڈنگ میں 2سے تین گھنٹے کمی آئے گی۔
دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ اگست کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا‘ کے الیکٹرک اور 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ بدھ کو نیپرا نے ماہ اگست کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔کے الیکٹرک اور 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا،بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک اور تین سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔تفیصلات کے مطابق بدھ کو نیپرا نے ماہ اگست کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیاہے ۔ کے الیکٹراک کے مطابق یہ سہولت ان عوام کیلئے ہے جن کی یونٹ میں 300سے زائد ہوتیں ہیں۔ اس کا فائدہ 300یونٹ سے کم استعمال کرنے والی عوام نہیں اٹھا سکے گی ۔ ‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…