پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

’’پاک بھارت کشیدگی‘‘ تمہیں شاید معلوم نہیں کہ ہم ۔۔۔! غیور پٹھانوں کے دل کی آواز۔۔ لالے کا ایسا زبردست بیان کہ پاکستانی عوام کے دل خوش ہو گئے  

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی نے جہاں دونوں اطراف کی فوجوں کو ایکٹو کیا ہو اہے وہیں اداکار اور کھلاڑی بھی اپنے اپنے ملکوں کے حق میں بیان بازی میں لگے ہوئے ہیں ۔ اب حال ہی میں سابق قومی ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹھانوں نے پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کیلئے بارڈر سنبھالے ہوئے ہیں، بھارت کو پتہ نہیں کہ پاکستان آرمی سے پہلے پٹھان آگے کھڑے ہوتے ہیں۔پٹھانوں نے پاکستان کی حفاظت کیلئے بارڈر سنبھالے ہوئے ہیں۔قومی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی نے گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ جب دو ہمسایوں کی لڑائی ہوتی ہے تو دونوں کو نقصان ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہت امن پسند قوم ہے۔ انتہائی اقدامات کی بات کیوں کی جائے جب چیزیں ڈائیلاگ سے حل ہو سکتی ہیں۔ پاکستان خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹویٹس میں کہیں بھی بھارت کا ذکر نہیں کیا لیکن بھارتی میڈیا نے اس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ شاہد آفریدی بھارتی فوج سے ڈر کر یہ بیان دے رہے ہیں۔ ایک بھارتی چینل سے کہا گیا کہ بھارتی فوج کی سرجیکل سٹرائیک نے پاکستان کو شرمندہ کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی امن کی بھیک مانگنا شروع ہو گئے جس کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے سرکاری سپورٹس ٹیلی ویژن کے پروگرام میں اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پتہ نہیں کہ پاکستان آرمی سے پہلے پٹھان آگے کھڑے ہوتے ہیں۔ پٹھانوں نے پاکستان کی حفاظت کیلئے بارڈر سنبھالے ہوئے ہیں اور ایسا ہمیشہ ہوتا رہے گا ۔ بھارت نے اگر حملہ کیا تو اسے انشااللہ منہ کی کھانی پڑے گی ۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان کے بیان کا جواب بیان سے نہیں میدان میں دیں گے، بھارتی کپتان پریشان نہ ہوں 23 اکتوبر دور نہیں ہے ۔ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں ایشین چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 23 اکتوبر کوہو گا، پہلے بھارتی کپتان نے یہ بیان داغا کہ وہ پاکستان کے خلاف ہار کر اپنے فوجیوں کو مایوس نہیں کریں گے،جس پر پاکستانی کپتان محمد عرفان کہتے ہیں کہ صبر کریں وہ جواب میدان میں دیں گے ۔کوچ خواجہ جنید مانتے ہیں کہ بھارتی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس لمحہ فکریہ ہو سکتی ہے، لیکن ایسے بیانات سے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھیں گے ۔میدان سے باہر بیانات میں گرما گرمی خواہ کتنی ہی ہو ،دونوں ممالک کے شائقین ہاکی کھیل سے ضرور محظوظ ہوتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…