منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

’’ورلڈ کپ سے خارج ہونے کا خطرہ ‘‘ قومی ٹیم نے کلین سویپ کیلئے آخری پتا پھینکنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016 |

ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میںآٹھویں پوزیشن پر آنے کیلئے تیسرے ون ڈے میں لازم فتح درکار ہے جس کیلئے قومی ٹیم نے بھر پور تیار ی کر رکھی ہے۔ پاکستان نے اس گراؤنڈ پر29ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ، جس میں16میچوں میں اسے شکست اور 13میں فتح حاصل ہوئی۔ویسٹ انڈیز نے یہاں تین ایک روزہ میچز کھیلے اورتینوں میں اسے ناکامی کا سامناکرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز تیسرے ون ڈے کے لیےبدھ کو ابو ظہبی کے میدان پر آمنے سامنے ہو ں گی ، پاکستان کوسیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،قومی کر کٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کو چوتھی مرتبہ سیریز میں وائٹ واش کر نے کیلئے پرعزم ہے۔
ویسٹ انڈیز نے ابو ظہبی میں3 ایک روزہ میچز کھیلے اورتینوں میں اسے ناکامی کا سامناکرنا پڑا،پاکستان نے اس گراؤنڈ پر29ون ڈے کھیلے ، 16 میں شکست اور 13میں فتح گرین شرٹس کو نصیب ہوئی ،کستان کو آٹھویں پوزیشن پر آنے کے لیے تیسرے ون ڈے میں کامیابی ضروری ہے، ویسٹ انڈیز اس وقت90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔آخری ون ڈے میں پاکستان کی کامیابی ویسٹ انڈیز کو اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر دھکیل دے گی۔ستمبر 2017تک ٹاپ آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالی فائی کرجائیں گی، ابو ظہبی میں پاکستان کا بہترین ٹوٹل 9 وکٹوں کے نقصان پر 313رنزسری لنکا کے مقابل اورکم ترین مجموعہ 130 رنزانگلینڈ کے مقابل رہا۔ویسٹ انڈیز کا بہترین مجموعہ 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز اورکم ترین اسکور208 رنز پاکستان کے خلاف رہا۔ یاد رہے کہ گرین شرٹس بیٹسمین ون ڈے تاریخ میں سب سے زیادہ15بار مسلسل دو یا زائد میچوں میں سنچریاں اسکورکرنے کا کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں،جنوبی افریقہ 13ایسے کارناموں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف یواے ای سیریزکے پہلے دونوں میں بابر اعظم نے بالترتیب120اور123رنزکی اننگز کھیل کر مسلسل دویا زائد میچوں میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دسویں پاکستانی بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں مجموعی طورپر99واں موقع تھا جب کسی بیٹسمین نے ون ڈے میچوں میں لگاتار ایک سے زائد سنچریاں اسکور کی ہوں ، ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار مسلسل دو یا زائد سنچریوں کے کارنامے پاکستان ہی کی جانب سے سرانجام دئیے گئے ہیں جس کے 10بلے بازوں نے سب سے زیادہ 15بار مسلسل دویازائد سنچریاں اسکورکی ہیں جن میں ظہیرعباس اور سعید انورکے مسلسل تین تین سنچریوں کے کارنامے بھی شامل ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…