اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی سے ’ راہِ فرار ‘ کا عندیہ دے دیا ، جس کیلئے لودھا کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو جواز بنایا ہے۔کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرانوراگ ٹھاکر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے لودھا کمیشن کی پیش کردہ اصلاحات کا مطالبہ بھارت کو آئندہ سال انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے محروم کر سکتا ہے۔15 دن تک کرکٹ نہ کھیلنے کی پابندی لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کو آرام کا موقع فراہم کرنا ہے، بی سی سی آئی نے کہاکہ اس وقفے کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان کے ساتھ ہمیں کرکٹ کیلنڈر کو دوبارہ شیڈول کرنے جیسی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، ٹھاکر نے کہا کہ لودھا کمیشن سفارشات کی روشنی میں ہمیں آئی پی ایل سے پہلے اور بعد 15 دن کا وقفہ دینا ہو گا۔لیگ سے قبل آسٹریلیا کے ساتھ سیریز ہے اور بعد میں چیمپئنز ٹرافی ہوگی، موجودہ صورتحال میں ہمیں آئی پی ایل اور چیمپئنز ٹرافی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، بی سی سی آئی نے گذشتہ دن ہونے والے اپنے اہم اجلاس میں ٹیم کو 15 دن کا وقفہ دینے کے ساتھ اہم سفارشات کو مسترد کردیا تھا، اس پر بھارتی سپریم کورٹ کے جج جسٹس ٹھاکر نے برہمی کا اظہار کیا تھا، بھارتی بورڈ اس معاملے پر 6 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں ایک رپورٹ عدالت میں پیش کرے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کو لودھا کمیٹی نے تجویز پیش کی تھی کہ انڈین پریمیئر لیگ 2017 کے بعد 15 دن تک ٹیم کا کوئی میچ نہ رکھا جائے، بورڈ نے اس کی مخالفت کر دی تھی، آئی پی ایل فائنل کے چند دن بعد ہی یکم جون سے چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہو جائے گا،موجودہ حکم نامے پر عمل کرنے کی صورت میں بھارت آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاک ، بھارت سیریز جو پاکستان میں ہونا طے تھی میں شرکت سے انکار کر چکا ہے ۔ جبکہ دیگر کھیلوں سے بھی بھارت پاکستان کا سامنا کرنے سے کترا رہا ہے جیسا کہ کبڈی سے شکست کے پیش نظر بھارت نے پاکستان کو ایونٹ میں مدعو ہی نہیں کیا جس کے باعث پاکستان نے ایونٹ کو منسوخ کرانے کا مطالبہ ورلڈ کبڈی فیڈریشن کو بھجوادیا ہے ۔
بھارت ، پاکستان کا سامنا کرنے سے گریزاں، ’’میدان سے راہ فرار کا عندیہ دیدیا ‘‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
پیٹرول کی قیمتوں میں150روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ کمی کا امکان ہے، بڑا دعوی سا منے آگیا
-
پاکستان نے اسرائیلی جاسوسوں کو کس طرح چکما دیکر امریکا ایران معاہدہ محفوظ بنایا؟
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کافیصلہ، محسن نقوی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان
-
وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ،وجوہات سامنے آ گئی
-
راولپنڈی، کزن کی گھر میں گھس کر کزن سے زیادتی، ویڈیو وائرل کردی
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
تین میں سے ایک بالغ پاکستانی ذیابیطس سے متاثر ،وجہ بھی سامنے آ گئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی



















































