لاہور( این این آئی )سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک اور اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق پاکستانی پاکستانی سلمان بٹ کے نام پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ میں شامل کیے جانے کے قوی امکانات ہیں۔ڈرافٹنگ کا عمل ممکنہ طور پر 18 اور 19 اکتوبر کو دبئی میں ہو گا اور ان دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم اور انگلینڈ کے ٹی ٹونٹی کپتان آئن مورگن کے نام بھی ڈرافٹنگ کیلئے شامل کیے جائیں گے جہاں پانچ فرنچائز ٹیموں کے پاس ان کے انتخاب کا اختیار ہو گا۔ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ میک کولم، مورگن، ایلکس ہیلز، جیسن روئے، اسٹورٹ براڈ، لاستھ ملنگا، مہیلا جے وردنے اور کیرون پولارڈ کے ساتھ مائیکل کلارک پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔گولڈ کیٹیگری میں سب سے نمایاں نام سابق کپتان سلمان بٹ کا ہے جبکہ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے رچرڈ لیوی، انگلینڈ کے گیری بیلنس اور سری لنکا کے لہیرو تھری مانے بھی اس کیٹیگری کا حصہ ہوں گے جبکہ انگلینڈ کے عادل راشد، معین علی اور جیمز اینڈرسن بھی اسی کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔پلیئرز ڈرافٹ کے عمل میں سلور کیٹیگری میں 255 کھلاڑیوں میں سے انتخاب کیا جائے گا جس میں انگلینڈ کے مارک وڈ، ڈیوڈ ولی، کوشال سلوا اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران سمیت دیگر اہم نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ 26 کھلاڑی ایمرجنگ پلیئرکیٹیگری کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فرنچائز نے پی ایس ایل سیکرٹریٹ کو کہا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے انتخاب سے قبل وہ ان کے ریلیز اور ٹراانسفر کے معاملت حل کرے تاکہ فرنچائز اپنی اسٹریٹیجی بنا سکیں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ لاہور قلندر کی ٹیم نے کرس گیل کو ریلیز کر دیا ہے اور پی ایس ایل سیکرٹریٹ سے منظوری کے بعد وہ ممکنہ طور پر سہیل تنویر کا انتخاب کریں گے جنہوں نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑی کی تنخواہ 140 ہزار سے 230 ہزار ڈالر کے درمیان ہو گی جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑی کی بنیادی تنخواہ 70 ہزار سے 85 ہزار ڈالر ہو گی، اسی طرح گولڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی تنخواہ 50ہزار سے 60 ہزار ڈالر ہو گی۔سلور کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت 22ہزار ڈالر ہو گی جو گزشتہ سال 25 ہزار ڈالر تھی تاہم سے 32ہزار ڈالر تک بڑھ سکتی ہے، ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں 10ہزار ڈالر بنیادی رقم ہو گی جو 12ہزار ڈالر تک بڑھ سکتی ہے۔قوانین کے تحت ہر ٹیم کو پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری سے تین تین، سلور سے پانچ جبکہ تین ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا لازمی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری دفاتر میں جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی ختم
-
پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی
-
گریٹ گیم (آخری حصہ)
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
مئی 2026 میں پاکستانیوں کو 11 چھٹیاں ملنے کا امکان ،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش ہولناک انکشافات
-
سولر لائسنسنگ بارے غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں،نیپرا کی وضاحت
-
سوشل میڈیا پر ترنول ریلوے پھاٹک کو ’’آبنائے ہرمز‘‘ سے تشبیہ دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا
-
تیز ہوائوں و گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی مضمون میں فیل ہونیوالے طلباء کیلیے بڑی خوشخبری
-
پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس ملیں گی
-
زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق
-
راولپنڈی میں بازار جانے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی



















































