بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان ہمارے دشمن کے ساتھ کھڑا ہے تو کوئی بات نہیں ٗہم بھی اپنے رویہ پر نظر ثانی کر سکتے ہیں ٗ وزیر دفاع

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارے دشمن کے ساتھ کھڑا ہے تو کوئی بات نہیں ہم بھی اپنے رویہ پر نظر ثانی کر سکتے ہیں تحریک آزادی کشمیر فتح سے ضرور ہمکنار ہوگی اور وہ بھارت کی موت کا پروانہ بنے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح ماضی میں سمجھوتہ ایکسپریس کا ڈرامہ جھوٹ ثابت ہوا اسی طرح بھارت کی جانب سے رچایا گیا سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی جھوٹ ثابت ہوگا ٗبھارتی خفیہ ادارے خود اس طرح کے واقعات گھڑتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کی آزادی کے لئے کی جانے والی جدوجہد ایک دن ضرور فتح سے ہمکنار ہوگی اور وہ بھارت کی موت کا پروانہ بنے گی ٗ برہان وانی کی شہادت کے بعد آج بھی کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور لوگ جمعہ کی نماز تک ادا نہیں کرسکتے۔خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان ہمارے دشمن کے ساتھ کھڑا ہے تو کوئی بات نہیں ہم بھی اپنے رویہ پر نظر ثانی کرسکتے ہیں ٗ اقتصادی راہداری منصوبہ ایک ایسی شریان ہے جس سے دیگر چھوٹی موٹی شریانیں لاتعلق نہیں ہو سکتیں چاہے وہ افغانستان ہی کیوں نہ ہو، اس منصوبے کی مخالفت بیرونی طاقتوں کے علاوہ اندرون ملک میں بھی ہے تاہم سی پیک منصوبے کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…