جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بدلتاہے رنگ آسمان کیسے کیسے۔۔ پاکستانیوں کا امریکی عورت کے ساتھ بیٹھنے سے انکار

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوسٹن(این این آئی)اکثر یہ خبریں تو سننے میں آتی ہی رہتی ہیں کہ کسی امریکی نے پاکستانیوں کے ساتھ یا ایشیائیوں کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیاہو لیکن اب امریکا میں جہاز میں سفر کرنے والے دو پاکستانی مسافروں کی جانب سے خاتون کے ساتھ بیٹھنے سے انکار پر امریکین ایئرلائن کے عملے نے امریکی خاتون مسافر کی سیٹ تبدیل کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون میری کیمپوس یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے کیلی فورنیا سے ہوسٹن جانے کیلئے جہاز میں داخل ہوئی تو جہاز کا عملے نے ان سے درخواست کی کہ آپ کی نشست 2 پاکستانی مسافروں کے ساتھ ہے لہذا آپ مہربانی فرما کر دوسری نشست پر چلی جائیں۔ عملے کی جانب سے خاتون سے کہا گیا کہ دونوں افراد کو خاتون عملہ بھی خدمات فراہم نہیں کریگا تاہم عملے کی جانب سے پاکستانی مسافروں سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔امریکی خاتون نے یونائیٹڈ ایئرلائنز کے عملے کی جانب سے امتیازی سلوک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایئرلائن انتظامیہ کو ایک خط تحریر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ اگر میری جگہ کوئی معذور یا مخنث ہوتا تو پھر عملہ کیا کرتا یا اگر جہاز کا تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہوتا تو اس صورت میں کیا ہوتا۔یونائیٹڈ ایئرلائنز کی جانب سے میری کیمپوس سے سیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر پیش آنے والی نا خوشگوار صورت حال پر معذرت کی گئی اور کہا گیا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں، اگر عملے کی جانب سے کوئی امتیاز برتا گیا تو اس کے خلاف اعلیٰ سطح پر کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…