بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن چین کا بڑا قدم،بھارت کے خلاف ویٹو پاور کااستعمال کردیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک/نئی دہلی (آئی این پی ) چین نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قرار داد کے خلاف ویٹو میں 6 ماہ کی توسیع کردی جس کے بعد بھارت کے ہوش اڑ گئے اور اس کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قرار داد کے خلاف ویٹو میں 6 ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ بھارت نے جنوری میں ہونے والے پٹھان کوٹ حملے کا الزام مولانا مسعود اظہر پر عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مارچ میں اقوم متحدہ میں ایک قرار داد جمع کرائی تھی جس میں انہیں بلیک لسٹ میں شامل کرنے اور دہشتگرد قرار دینے کی درخواست کی تھی تاہم چین نے اس قرار داد کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ویٹو کردیا تھا۔پیر کے روز چین کا ویٹو ختم ہوجانا تھا جس کے بعد خود کار طریقے کے تحت مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا جانا تھا تاہم چین نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے اپنے ویٹو میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ چین کی طرف سے بھارتی قرارداد ویٹو کیے جانے کے بعد بھارت کے ہوش اڑ گئے ہیں اور اس کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…