واشنگٹن (آن لائن) دفاعی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی انتہائی خطرناک ہے کیونکہ غیر ریاستی عناصر دونوں ملکوں کو جنگ کی دلدل میں جھونک سکتے ہیں وائس آف امریکہ کے مطابق تجزیہ کار کامران بخاری نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے دعوؤں پر یقین کرنا آسان کام نہیں ہے کیونکہ دونوں سرجیکل سٹرائیک کے نتائج اور اثرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں ہو سکتا ہے نریندر مودی عوامی جذبات کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ایک حملہ کیا ہو ۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی خطرناک ہے کیونکہ دونوں ممالک کو غیر ریاستی عناصر جنگ میں دھکیل سکتے ہیں۔ دریں اثناء سابق پارلیمنٹیرین عابدہ حسین نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے عالمی توجہ ہٹانے کے لئے ہٹ دھرمی اختیار کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اور سویلین قیادت ایک ہی پیچ پر ہیں ۔
پاک بھارت کشیدگی انتہائی خطرناک موڑ پر ۔۔۔! دفاعی تجزیہ کار وں نے خطرے کی گھنٹی بجادی
1
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں