اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھمبر، آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر جارجیت کی گئی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کا یہ سلسلہ 2گھنٹے تک جاری رہا، تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی جارحیت سول آبادی پر کی گئی ہے مگر ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں ۔
دوسری جانب روس ،چین اور ایران بھی میدان میں آگےئ ہیں اور انہوں نےپاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پراظہار تشویش کرتے ہوئے مشورہ دیاکہ دونوں ملک طاقت کے بجائےسیاسی اورسفارتی ذرائع استعما ل کرکے مسائل کا حل تلاش کریں۔چین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری نگاہ ہےاور پاکستان کا کشمیر پر مؤقف اہم اور سنجیدہ ہے۔چینی وزارت خارجہ نےمسئلہ کشمیر کو مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنےپر زوردیا،اور امیدظاہرکی کہ پاکستان اور بھارت باہمی اختلافات کو بات چیت سےحل کرلیں گے۔ایک سوال پرترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سارک جنوبی ایشیا میں ترقی کا ایک اہم فورم ہے، امید ہے علاقائی ترقی اور امن کے لیے سارک اپنا کام کرتی رہے گی۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی خطے کے لیے نقصان دہ ہے،اس سے دہشت گردوں کو فائدہ ہورہاہے دونوں ممالک کوامن خراب کرنے والے اقدامات سے پرہیز کرناچاہئیےاورباہمی اختلافات براہ راست رابطوں سے حل کرناچاہئیے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق،لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی قابل تشویش ہے، دونوں ملک اختلافات کوبڑھاوادینےکےبجائےانہیں سیاسی اور سفارتی ذرائع سےحل کریں، روس دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے حق میں ہے اورتوقع ہے پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثراقدامات کرے گا۔
بھارتی فوجیں سرحد پر آگئیں ۔۔فائرنگ اور گولہ باری شروع ۔۔۔! روس، چین اور ایران بھی میدان میں آگئے
1
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں