ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

اگر آپ کو مسلسل سر درد کی شکایت ہےتو اس چیز کا کچھ دن استعمال کریں، آپ کو فوراً فرق محسوس ہو گا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہومیو ڈاکٹر ’’رانا دلدار احمد‘‘
ماہر آلٹر نیٹو میڈیسن پاکستان/سوئٹزرلینڈ

دائیں طرف کے مائیگرین یعنی آدھے سر کے درد کیلئے Sanguinaria 200روزانہ رات کو سونے سے پہلے ایک ہفتہ لیں ۔بہتری کی صورت میں اس کی خوراک کم کرتے جائیں ، سر کی چوٹی سے ہیٹ کا نکلنا اور مینو یوز کے زمانے میں خواتین کے مائیگرین کے بہترین نتائج کی حامل دوا ہے ۔بائیں طرف کا آدھے سر کا درد (مائیگرین ) اوربائیں طرف کے مائیگرین کے لئے Sanguinaria فوراً اور جلد شفا کی حامل دوا ہے ۔
گردن کی پچھلی طرف کا سر درد (مائیگرین )Gelsemium 200 کمزور سست اور لو بلڈ پریشر کے حامل مریضوں کیلئے ایک کرشماتی دوا ہے ۔طالب علموں اور دماغی کام کرنے والوں کیلئے Acid Phos 200رات کو لیں اور Kali Phos 200صبح لیں، بہت جلد فائدہ ہوگا ۔
اگر سر درد میں اضافہ ہو اور خاموشی سے لیٹے رہنے سے آرام آئے ، حرکات سے زیادتی ہو اور مریض کو اکثر قبض رہتا ہو اور دو تین دن حاجت بھی نہ ہو تی ہو ، اس طرح کے مائیگرین میں Bryonia 200 بہترین دوا ہے ۔
مائیگرین کا ایک انوکھا TIP
1: مائیگرین کے مریض کی ناک کے دونوں نتھنوں میں ایسی گائے جس کا بچہ اس کے ہمراہ ہو یعنی دودھ پیتا ہو تو اس کا دودھ نتھنوں میں چند قطرے چند مرتبہ ڈالنے سے مائیگرین ختم ہو جا تا ہے ۔
2: اسی طرح دودھ کی بجائے گائے کا گھی بھی دونوں نتھنوں میں ڈالا جا سکتا ہے ۔
قبض ام الامراض ہے
جی ہاں مریضوں کی ماں ،جو لوگ مسلسل قبض کا شکار رہتے ہیں وہ بہت سے مہلک اور کرانک امراض کا شکار ہو جاتے ہیں ۔انسان روزانہ دو یا تین مرتبہ کھانا کھاتا ہے۔24گھنٹے میں کم از کم ایک مرتبہ اسے اجابت ضرور ہونی چاہئیے۔ کہتے ہیں (جو کہ تجربے سے ثابت بھی ہوا ہے ) کہ
(1) اگر انسان کی خوراک متواز ن ہو
(2) نظام اخراج درست ہو
(3) نیند فرحت بخش ہو تو وہ کسی بیماری کا شکار نہیں ہو سکتا ۔
نظام اخراج میں سب سے اہم پاخانہ ہے قبض کا نہ ہونے دینا ، جسے ام الامراض کہا گیا ہے ۔
قبض کا آسان علاج
1
؂عام طور پر سال ہا سال کی پریکٹس میں دیکھا گیا ہے کہ یہ تین دوائیں آلٹرنیٹ دینے سے اکثر مریضوں کو شفا مل جاتی ہے ۔
(پانچ قطرے فی خوراک پانی میں ڈال کر )
1: Sulfer 30روزانہ صبح
2: Bryonia 30 روزانہ دوپہر
3: Nux Vomica 30 روزانہ رات کو
قبض کے آسان TIP
1: رات کو روزانہ ایک انجیر فریش اگر خشک ہو تو پانی میں ڈال کر بھگو لیں اور ان کو کھا لیں ۔
2: نہار منہ شہد نیم گرم پانی میں حل کرکے پی لینے سے بھی اجابت کھل کر ہو جاتی ہے ۔
3: گرین کلے (گاچی) پاؤڈر فارم میں پانی میں بھگو کر صرف اوپر والا پانی پینے سے قبض نہیں ہوگی ۔
نوٹ : مریض کو دوا ہمیشہ مستند ادارے کی ہی دیں ۔
نوٹ : آخر میں معالجین سے گزارش ہے کہ ہومیو پیتھی میں دوا کا انتخا ب چونکہ ایک مشکل کام ہے اس کے بعد دوا اگر کسی مستند ادارے کی بنی ہوئی نہیں ہے تو آپ کی بہترین سے بہترین دوا بھی کار گر نہیں ہو گی ۔اس لئے ہمیشہ کسی مستند ادارے کی دوا ہی استعمال کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…