جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ورلڈ کپ کون کھیلے گا؟ویسٹ انڈیز یا پاکستان؟ خصوصی رپورٹ

datetime 30  ستمبر‬‮  2016 |

شارجہ( این این آئی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کرکٹ کے میگا ایونٹ کے تناظر میں بقاء کی جنگ بھی ہے ،ون ڈے سیریز دونوں ٹیموں کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت سے محروم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں ۔عالمی رینکنگ کی پہلی آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ میں براہ راست حصہ لیں گی بقیہ دو ٹیموں کے انتخاب کے لیے بنگلہ دیش میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد سے کوئی بھی ون ڈے سیریز نہیں جیت پائی ۔اس دوران وہ بھارت ،جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف دو طرفہ سیریز ہارنے کے علاوہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف سہ فریقی سیریز میں بھی شکست سے دوچار ہوچکی ہے جبکہ 2015 کے عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز کو کوارٹرفائنل میں نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں اس وقت ویسٹ انڈیز آٹھویں اور پاکستان نویں نمبر پر ہے۔اگر پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کو تینوں ون ڈے میں شکست دینے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ عالمی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آجائے گی۔سب سے زیادہ 224 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کرنے والا شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پاکستانی ٹیم کے لیے خوش قسمتی کی علامت رہا ہے۔ اس میدان میں اس نے 120 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں جن میں سے 79 جیتے ہیں۔ویسٹ انڈیز نے شارجہ میں 38 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں جن میں سے 19 میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اتنے ہی میچوں میں وہ شکست سے دوچار ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق آٹھویں پوزیشن پر قبضہ جمانے کے لیے شاہینوں کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سویپ کرنا ہوگا جبکہ ایک میچ کی جیت ویسٹ انڈیز کے لیے ورلڈ کپ کا راستہ آسان بنا سکتی ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…