لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف گلوکارہ اورکوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے شہرت پانے والی آفریں گرل مومنہ مستحسن کی منگنی ہو گئی۔ گلوکارہ نے اپنی منگنی کی تصدیق ٹوئٹراکاؤنٹ پر کردی۔ ایک نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مومنہ مستحسن کی منگنی علی نقوی نامی شخص سے ہوئی جو پیشے کے اعتبار سے بینکرہیں۔ منگنی کی تقریب سادگی سے سرانجام پائی۔ تقریب میں صرف قریبی دوست احباب کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔منگنی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مومنہ کی منگنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئی، گلوکارہ نے خود بھی اپنے ٹوئٹر پیج پر ٹویٹ کیا۔ ’’میرے منگیتر علی نقوی سے ملیے، ہماری ملاقات ایک ماہ سے بھی کم عرصہ پہلے ہوئی تھی۔ ہماری فیمیلیز نے ایک دوسرے کو بہت پسند کیا اور اب ہماری منگنی ہو چکی ہے۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کاشکریہ بھی اداکیاجنہوں نے ان کے ٹوئٹ کے جواب میں نیک تمنائوں کااظہارکیا۔