لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کو پراپرٹی پورٹل واچ (پی پی ڈبلیو) کی جانب سے مسلسل تیسری مرتبہ دنیاکے پانچویں بہترین رئیل اسٹیٹ پورٹل کا اعزاز دے دیا گیا ہے ۔ پی پی ڈبلیو پراپرٹی ویب سائٹس کے حوالے سے عالمی سطح پر سند تسلیم کی جاتی ہے ۔ زمین ڈاٹ کام کو یہ اعزاز اُس کے اعدادو شمار اور معلومات پر مبنی انتظامی امور کے حوالے سے دیا گیا جس کے باعث اَس کی پانچ سو افراد پر مشتمل سیلز ٹیم آنے والی ہر لیڈ کی مکمل پیروی کرتی ہے۔پی پی ڈبلیوکے بانی سائمن بیکر کی جانب سے اس ا عزاز کا اعلان ادارہ کی اسپین میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس سے قبل کیا گیا۔
زمین ڈاٹ کام کی بنیاد 2006ء میں دو بھائیوں ذیشان علی خان اور عمران علی خان نے رکھی تھی ۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ’بیوت‘اور بنگلہ دیش میں’بی پراپرٹی ‘کے نام سے پراپرٹی کی ویب سائٹس کامیابی سے شروع کی ہیں۔ یہ دونوں منصوبے زمین ڈاٹ کام کی بنیادی کمپنی ’ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گرو پ‘ کے زیر انتظام شروع کئے گئے ہیں۔
ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ کے سی ای اوعمران علی خان نے کہا ہے کہ ہم اس کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اب تک کا سفر کٹھن تھا لیکن جب تک ہم دنیا میں بہترین نہیں گردانے جاتے ہیں ہم نہیں تھکیں گے ۔ اُن کا کہناتھا کہ ہم جو بھی کرتے ہیں اُس کا مرکز جدت طرازی ہوتاہے اور یہی وہ جذبہ ہے جو ہمیں اُن ٹیکنالوجیز کی جانب لے گیاجس کی وجہ سے زمین ڈاٹ کام اس وقت باقی سب سے کوسوں آگے ہے ۔
زمین ڈاٹ کام کی پاکستان کے 30شہروں میں 700افراد پر مشتمل قابل ٹیم ہے ۔اس کی ویب سائٹ کے 35لاکھ ویوز ماہانہ بنیادوں پر کئے جاتے ہیں۔ویب سائٹ میں ہر ماہ 2لاکھ نئی لسٹنگ شامل کی جاتی ہیں جبکہ اس ویب سائٹ کے ساتھ 10ہزار رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔
زمین ڈاٹ کام کو مسلسل تیسری مرتبہ دنیا کا پانچواں بہترین پراپرٹی پورٹل قرا ر دے دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا















































