جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

جس کا ڈر تھا وہی ہوا ، معروف ترین بھارتی شخصیت کو پاکستان کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا ۔۔ انتہا پسند ہندوئوں کا حملہ

datetime 27  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے جس نے بھارتی فلم انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ اس حوالے سے کرن جوہر جنہیں کافی عرصہ سے ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے پاکستانی اداکاروں کو لے کر فلمیں بنانے کے حوالے سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں ان کے گھر کے باہر ہندو انتہا پسندوں نے احتجاج کیا ہے جبکہ کچھ ذرائع کے مطابق کرن جوہر کے گھر کے باہر پتھرائو بھی کیا گیا ۔ جس سے ان کے گھر کو شدیدنقصان بھی پہنچا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔بھارتی انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینانےممبئی میں کرن جوہر کے گھر کے باہر پاکستانی فنکاروں کےحق میں دئیے گئے بیان کے خلاف مظاہرہ کیا ،جس کے بعدمعروف فلم پروڈیوسر کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار کرن جوہر نے کہا ہے کہ اڑی حملے کے بعد بھارتی لوگوں میں پائے جانے والے غصہ اور غم کو سمجھ سکتا ہوں، لیکن پاکستانی اداکاروں پر پابندی دہشت گردی جیسے مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ فن اور آرٹ کو قید نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستانی فنکاروں کے حق میں کھل کر بات کرنے سے انھیں خطرہ بھی ہو سکتا ہے لیکن وہ جو بات ٹھیک سمجھتے ہیں، اس کا سب کے سامنے اظہار کرنے کا حق رکھتے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…