جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاک فوج کے جانبازوں نے سلالہ پر بڑا حملہ ناکام بنا دیا ‎

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مہمند ایجنسی میں افغانستان کی جانب سے سلالہ چیک پوسٹ پر سیکورٹی فورسز پرحملہ ناکام بنا دیا گیا ہے مقامی ذرائع کے مطابق حملہ پیر کی شام ساڑھے پانچ بجے ہوا جب افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں نے پاکستانی چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔مقامی ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر بایزئی تحصیل کی حدود میں واقع سلالہ چیک پوسٹ پر افغانستان کی جانب سے مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کی ۔اس کے جواب میں چیک پوسٹ پر تعینات مہمند رائفلز نے کارروائی کرکے دہشت گردوں کو بھاگنےپر مجبور کیا ۔ کافی دیر تک جاری رہنے والی فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔سلالہ چیک پوسٹ پر 26 نومبر 2011 کو افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کے حملہ کی زد میں آئی تھی جس میں 24 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوگئے تھے اور پاکستان نے احتجاج کے طور پر کافی عرصہ تک پاکستان سے نیٹو کی سپلائی بند کر دی تھی ۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…