اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں سے لاتعلقی کا اظہار حیران کن ہے ، کشمیر بھارت کا لازمی حصہ ہے تو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر کیوں ہے ؟۔پیر کو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تقریر پر ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا سلامتی کونسل کی قراردادوں سے لاتعلقی کا اظہار حیران کن ہے ۔ کشمیر بھارت کا لازمی حصہ ہے تو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر کیوں ہے ؟ ۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی اجلاس میں کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا تھا۔