کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چین دوستی پر بنائی جانے والی فلم ’’یہی ہے دوستی‘‘ آئندہ سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ہدایت کار و فلمساز شہزاد رفیق نے شہید اعتزاز حسن پر فلم ’’سیلوٹ‘‘ کی عکس بندی مکمل کرنے کے بعد اپنے نئے فلمی پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اگلی فلم کا موضوع پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی ہوگی ، جس کے لیے ان کے پاس ایک شاندار اسکرپٹ ہے۔انھوں نے بتایا کہ فلم کا نام ’’یہی ہے دوستی‘‘ رکھا گیا ہے۔ جس کو آئی ایم ایس سی گلوبل انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی امجد اسلام امجد نے تحریر کی ہے۔