جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی سوچتے رہ گئے بھارت میں بڑا کام ہوگیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2016 |

ممبئی/لاہور(این این آئی) بھارت کے مشہور ٹی وی چینل زی ٹی وی نے اپنے چینل ’’زندگی‘‘ پر پاکستانی ڈرامے نشر نہ کرنے کافیصلہ کرلیا۔بھارت میں پاکستانی ڈرامے شوق سے دیکھے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی بھارت میں بھی مانگ ہے جب کہ مشہور بھارتی ٹی وی نے پاکستانی ڈرامے نشرکرنے کے لیے باقاعدہ ایک چینل لانچ کررکھا ہے لیکن اب بھارتی چینل نے روایتی متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے پاکستانی ڈرامے بھارت میں نشر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کے جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پرواضح موقف پر بھارت تلملا اٹھا ہے جس کے بعد زی ٹی وی کے چیئرمین سبھاش چندرہ نے پاکستانی ڈرامے نشر کرنے والے چینل ’’زندگی‘‘ پر پاکستانی ڈرامے نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سبھاش چندرہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد ’’زندگی‘‘ ٹی وی سے پاکستانی ڈراموں کوہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پاکستانی فنکار فوراً بھارت چھوڑ دیں۔دوسری جانب پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخوات جمع کرائی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت، انتہا پسند تنظیمیں اور اداکار پاکستانی اداکاروں کو بھارت سے لات مار کرنکالنے کی بات کررہے ہیں لیکن پاکستان میں بھارتی فلموں اور اداکاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے لہٰذا فی الفور بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی عائد کی جائے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…