جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاک چین دوستی کا شاہکار طیارہ جے ۔17تھنڈر کہاں تیار کیا گیا تھا؟ جانئے اس رپورٹ میں 

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی صوبہ سچوان پاکستان اور چین کے فوجی ، سماجی اور اقتصادی دوطرفہ تعاون کے سلسلے میں ایک بڑے مرکزکی حیثیت اختیار کر گیا ہے ، پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے والی بڑی کمپنیاں سچوان کے علاقے چینگ ڈو سے تعلق رکھتی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان اور چین کے فوجی اور تجارتی تعلقات کو فروغ حاصل ہورہا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق چینگ ڈو میں منعقد ہونے والی حالیہ کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ یہ صوبہ سماجی اقتصادی ترقی اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے لئے کام کررہا ہے ، چینگ ڈو میں پاکستان کی قونصل جنرل آمنہ بلوچ نے اس سلسلے میں سچوان اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے مواقع فراہم کئے ہیں اور سچوان کی کارپوریشنوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افرائی کی ہے جس کے نتیجے میں پنجاب اورسچوان کو جڑواں صوبے قراردیا گیا ، جب سے امریکہ نے 1985ء میں چینگ ڈو میں اپنا قونصلیٹ جنرل آفس قائم کیا ہے ، پاکستان سمیت سولہ ممالک نے بھی اس شہر میں اپنے قونصلیٹ آفس قائم کئے ہیں ، ان تمام ممالک نے چین کے جنوب مغربی شہر کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدددی ہے ، یہ ملک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے تعلق رکھنے کے باعث چین کے ساتھ اپنے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنانے کے قابل ہو گئے ہیں ۔
سچوان کا یہ شہر ایک ایسے محل وقو ع میں واقع ہے جہاں چینی صدر شی جن پنگ کی 2013ء میں تجویز کئے گئے منصوبے بین الاقوامی رابطے ، تعاون اور ترقی میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں ،سچوان میں 90سے زیادہ قصبے ایسے ہیں جنہیں یورپی شہروں کے ساتھ جڑواں شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ پانچ سو سے زیادہ یورپی کارپوریشنوں میں سچوان میں سرمایہ کاری کررکھی ہے ، سچوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی بین الاقوامی شہرت کا حامل صوبہ ہے اور اب وہ اپنی پیداوار میں اضافے کیلئے نئی ایجادات کیلئے کام کررہا ہے ، چینگ ڈو میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے بھی بڑی تاریخی مقامات موجود ہیں ، یہ شہر قدیم ثقافتی ورثے کے حوالے سے معروف ہے ، حکومت پنجاب نے گذشتہ سال چینگ ڈو کے ساتھ رواں شہر کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے ، اس معاہدے کے تحت دونوں صوبے تعلیم ، ثقافت ، کھیل ،نوجوانوں کے امور ، شہری منصوبہ بندی ،نکاسی آب کے نظام ، بنیادی ڈھانچے ، ماحولیات ، صحت عامہ اور تجارتی اور صنعتی وفود کے تبادلے کریں گے جہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ پاکستان کا معروف کثیر المقاصد جنگی طیارہ جے ۔17تھنڈر بھی چین اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں سے اسی شہر میں تیار کیا گیا تھا ، اس کی تعمیر 1999ء میں شروع کی گئی تھی اور اس کے زیادہ تر حصے چینی شہر چینگ ڈو میں تیار کئے گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…