مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی آرمی چیف جنرل نک کارٹر بھی پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کردی۔ مانچسٹرمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راحیل شریف بہترین کمانڈر ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیاں اہمیت کی حامل ہیں۔برطانوی آرمی چیف نے بھی جنرل راحیل کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔ کہتے ہیں کہ مشکل حالات میں پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہاہے اورپاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف بہترین کمانڈرہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف میرے اچھے دوست ہیں۔ جنرل راحیل کی قائدانہ صلاحیتیں کسی تعارف کی محتاج نہیں۔پاک بھارت کشیدگی پرعالمی برادری کے کردار سے متعلق برٹش آرمی چیف جنرل سرنکولوس کارٹر نے جواب دیا کہ پاک بھارت کشیدگی پررائے نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت اچھی صلاحیتوں کی حامل ہے۔ دونوں ممالک مل کر بہترین حل نکالیں۔ جنرل نک کارٹر نےکہا کہ پاکستان کیساتھ تعلقات انتہائی اہم ہیں اور اس کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ادھربرطانوی آرمی چیف کے بیان پربھارتی میڈیانے واویلامچایاکہ پاک فوج کے سربراہ کی تعریف کرنادراصل بھارت کےخلاف برطانیہ بالواسطہ طورپرحمایت کررہاہے ۔بھارتی میڈیانے الزام لگایاکہ برطانوی افواج کے سربراہ کوغیرجانب داررہناچاہیے تھالیکن برطانوی آرمی چیف نے یک طرفہ طورپرپاک فوج کے سربراہ کی تعریف کی ہے ۔جبکہ برطانوی میڈیانے اس خبرکونمایاں طورپرکوریج دی ہے ۔