منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

حکمت یار نے بڑی کامیابی حاصل کرلی،افغانستان میں صورتحال تبدیل،اہم ترین اعلان کردیاگیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2016 |

کابل (این این آئی)افغان حکومت اور حزب اسلامی نے امن معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت حزب اسلامی مسلح جدو جہد چھوڑ کر سیاسی عمل میں شامل ہو جائیگی ۔25نکاتی امن معاہدے کے تحت حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار اور حزب اسلامی کے دیگر اراکین کے نام اقوام متحدہ اور امریکہ کے دہشتگرد افراد کی فہرست سے نکالیں جائینگے ٗحزب اسلامی کو صدارتی ٗ صوبائی اور ضلعی انتخابات میں حصہ لینے کا حق ہوگا ۔حزب اسلامی باضابطہ طورپر لڑائی کے خاتمے کا اعلان کریگی افغان صدر اشرف غنی حزب اسلامی کے سربراہ اور دیگر اراکین کے عدالتی کارروائی سے تحفظ کیلئے فرمان جاری کرینگے ۔حکمت یار کے افغانستان میں رہنے کیلئے دو یا تین جگہوں کا انتخاب کیا جائیگا اور ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہوگی ۔یاد رہے کہ 2001حکمت یار کی جگہ کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں اور حزب اسلامی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ چند ہفتوں کے دور ان کابل چلے جائینگے کابل جانے کے بعد امن معاہدے پر حکمت عملی اور افغان صدر اشرف غنی دوبارہ دستخط کرینگے ۔دریں اثناء کابل میں اقوام متحد ہ کے دفتر ٗامریکی اور برطانیہ کے سفارتخانوں نے افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ۔دریں اثناء امن معاہدے پر دستخط کے بعد افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے کہاکہ روس ٗ فرانس ٗ امریکہ اور دیگر بڑے ممالک نے امن معاہدے کی کامیابی کیلئے افغان حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہاکہ ان ممالک نے حکمت یار سے پابندیاں ہٹانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔حزب اسلامی کے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ امین کریم نے اس موقع پر کہاکہ امن معاہدہ افغانستان میں امن کے قیام میں اہم کر دارادا کریگا ۔امن کونسل کے سربراہ پیر گیلانی نے اپنی تقریر میں حزب اسلامی کا امن عمل میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ دونوں فریقین کے فائدہ میں ہے یاد رہے کہ حزب اسلامی اور حکومت کے درمیان تقریباً دو سال سے مذاکرات کا عمل جاری رہا اس سال جون میں مذاکرا ت کے دوران ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا تھا تاہم دونوں فریقین کی مذاکراتی ٹیموں نے اختلافات ختم کر نے میں اہم کر دارادا کیا غیر ملکی افواج کے افغانستان سے نکلنے کے مسئلے پر بھی اختلافات رہے اوراس پر اتفاق کیا گیا کہ حکمت یار کے کابل جانے کے بعد صدر اشرف کیساتھ مذاکرات میں اس مسئلے پر مزید مشورے کئے جائینگے ۔ امن معاہدے پر جمعرات کو کابل میں حزب اسلامی کے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ امین کریم ٗ افغان امن کونسل کے مولوی عطاء الرحمن سلیم ٗ افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر اور امن کونسل کے سربراہ پیر سید احمد گیلانی نے دستخط کئے ۔اس موقع پر حزب اسلامی کے سیاسی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حیرت باحیر بھی موجود تھے ۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…