کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) پاکستان کے چار اہم ہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا گیا ، نکالے جانے والوں میں مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم رضا، واسع جلیل، اور کنوینئر ندیم نصرت شامل ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی زیر صدارت پارٹی مستقبل سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں چار اہم رہنماؤں کی خدمات بھی پارٹی کیلئے روکنے کا اعلان کیا گیا۔فاروق ستار نے اجلاس میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کنوینئر ندیم نصرت، واسع جلیل، مصطفیٰ عزیز آبادی اور قاسم رضا کو پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے۔چاروں رہنماؤں کو پارٹی سے الگ کرنے کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ندیم نصرت کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں