کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستا ن مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع لے لینی چاہیے ۔ ایک نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے سابق صدرپرویزمشرف نے کہاکہ ایم کیو ایم کے حوالے سے کہاکہ مہاجروں کو تنہا کر دیاگیا ہے انہیں راء کا ایجنٹ کہنا درست نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کے بانی کا پہلے جیسا کردار نظر نہیں آرہا ۔ کراچی کو روشنیوں کے شہر میں ہم نے تبدیل کیا ۔ اگر چور ڈاکو کو درست کرکے اچھا کام کر لیا جائے تو اس میں کیا برا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خود کو مہاجر کہنا ختم کر دیں ہم صرف پاکستانی ہیں ۔ انہوں کہا کہ میں نے تین بار عدالتوں کا سامنا کیا اور 15 بار کورٹ گیا مجھے کچھ نہیں بس عدل و انصاف چاہیے ۔ سابق صدر نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سابق صدر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع لے لینی چاہیے۔ راحیل شریف پاکستان میں بہت مشہور انسان ہیں اور پاکستانی عوام اسے چاہتی ہے ۔